1
تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق دوسری جانب ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔
2
اسرائیل نے یمن پر بھی حملہ کردیا، صنعاء سمیت کئی شہروں پر بمباری، 6 افراد جاں بحق,رپورٹ کے مطابق صیہونی طیاروں نے فوجی اڈے، پاور اسٹیشن اور حدیدہ بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا، حملوں میں 6 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جو محفوظ رہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے یمن پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل اورحوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
3
شہید میجر محمد اویس کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا، جسد خاکی آبائی علاقے روانہ,دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے مشن میں وطن پر جان قربان کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا۔ سینئیرفوجی افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔ نارروال سے تعلق رکھنے والے 33 سال کے شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔میجراویس گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔
4
بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے، تقریباً سوا سال سے جاری مہم میں 139 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کثیر رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، انسداد بجلی چوری مہم زوروں پر ہے۔ ستمبر 2023ء سے اب تک بجلی چوروں سے 139 ارب 6 کروڑ اور 50 لاکھ رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جاچکے ہیں، کریک ڈاؤن کے دوران ایک لاکھ 13 ہزار اور 900 سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 69 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی جبکہ 106 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
5
کرنٹ اکاؤنٹ میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ,رپورٹ کے مطابق نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو جولائی 2013ء کے بعد دوسرا سب سے بڑا سرپلس ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر کے قریب رہا، غیرقانونی کرنسی کے کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025ء میں مجموعی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا زرِ مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری میں اہم کردار ہے۔
6
بےنظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت پرصدرآصف علی زرداری نےکہابے نظیر امید،استقامت،جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کا پیکر تھیں،وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں۔بےنظیر نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھاجہاں عوام کی طاقت راج کرےوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی مکالمے اور مفاہمت کی مضبوط حامی رہیں۔آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی منا رہے ہیں۔
7
وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس,وزیراعظم شہبازشریف نےکہاگھریلوصارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی فوری یقینی بنائی جائے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں کہاگیاکہ سوئی نادرن کی شکایات حل کرنےکی شرح 93 فیصد، سدرن کی 79 فیصد ہے، پاور سیکٹرکوبھی گیس ان کی ڈیمانڈ کے مطابق دی جارہی ہے،وزیراعظم نےمسئلے کےمستقل حل کےلیےسسٹم میں اصلاحات لانے کی ہدایات دیں۔
8
بینکوں کے بغیر جائیداد کی خریدوفروخت پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا.پنجاب حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت پنجاب میں نان بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے کی گئی غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر 5 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز، پنجاب، اور ڈائریکٹر جنرل، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور ضلعی رجسٹراروں، پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو ایک خط لکھا ہے۔مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ ایک سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی صدارت میں مجوزہ ڈرافٹ پیراز پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ پری پی اے سی اجلاس کے دوران دیکھا گیا کہ لینڈ ریکارڈ کے سب رجسٹرار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ود ہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر ٹرانسفر کرنے والے افسران نے نان بینکنگ لین دین پر جرمانہ جمع نہیں کیا ہے۔
9
کراچی میں2 روز کیلئے دفعہ 144نافذ، نوٹیفکیشن جاری,کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


