1
پاکستان کرم میں امن و امان کی صورتحال، گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقع ,گرینڈ امن جرگے کے ذرائع کے مطابق سب کچھ طے ہو چکا ہے، دستخط کا عمل بھی آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کرم کے شہریوں کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے، کرم کےعوام کی مشکلات کم کرنےاور ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں۔صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد حل ہوں، امید ہےکہ جلد کرم کےمسئلےکا پرامن حل نکل آئےگا اور زندگی معول پرآئےگی۔
2
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ 5 فیصد سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد 16 کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کریں گے۔ رواں مالی سال حکومت کا ٹیکس گیپ 7.1 ٹریلین روپے ہوگا جو گزشتہ سال 6.2 ٹریلین روپے تھا، حکومت کا ٹیکس وصولی فوکس سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 5 فیصد افراد پر مرکوز ہے۔ راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ تقریباً 33لاکھ افراد ٹاپ 5 فیصد کمائی کرنے والے طبقے میں آتے ہیں، ان میں سے صرف 6 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں جبکہ باقی 27 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔
3
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کیوں نہیں کہتے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ہے لیکن اگر دباؤ میں کچھ کیا گیا تو قوم کھڑی ہوگی۔ پاکستان میں جب ماشل لا لگتا ہے تو کسی کو جمہوریت یاد نہیں آتی، آج کے دن ایک قومی لیڈر شہید ہوئیں اس وقت کسی کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے۔ ہمیں خیرات میں زندگی نہیں چاہیے، ہمیں غیرت کی موت عزیز ہے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، عالمی قوتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،کوئی ڈکٹیشن دے گا تو ہم سب ایک نظر آئیں گے، ڈالروں کے بدلے ہمیں کوئی بے غیرتی نہیں سکھا سکتا، ہم پھندا جھول لیں گے لیکن اپنی عزت کا سودا نہیں کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس
4
ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ جیلوں سے نکلنےکا کیا قانونی طریقہ ہے، کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کے دن ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سہولت کا کہہ دیا تھا۔
5
پاکستان عدالت کا مونس الٰہی کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے دوبارہ اقدامات کرنیکا حکم ,اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مونس الہیٰ اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے بریت کی درخواست دائر کی، بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے فریقین سے دلائل طلب کر لیے گئے ہیں۔اسپیشل سینٹرل عدالت نے مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
6
پاکستان کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی دھرنے، ٹریفک جام ,اسٹار گیٹ اور ملیر15 پر احتجاجی دھرنے کے باعث شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہے۔شارع فیصل پرکالا چھپرا اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ احتجاج کے باعث کئی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔مین نیشنل ہائی وے ملیر 15سے قائد آباد جانے والی سڑک بھی بند ہے، شارع فیصل سے کالا چھپرا آنے جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔نمائش چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے قریب بھی دھرنا جاری ہے۔
7
لاہور ہائیکورٹ نے نئے اسکولوں کی رجسٹریشن بسوں کی پالیسی کیساتھ مشروط کر دی .لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ بچوں کی اسکول بسوں کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ 50 فیصد بچوں کے لیے بسیں شروع کرنے کے عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ سیکرٹری اسکولز نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ 30 دسمبر تک اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کروائیں، اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیں، نئے اسکولوں کی رجسٹریشن بند کریں، ہر اسکول کو یہ پالیسی اپنانا ہوگی۔