1
5 دن باقی رہ گئے، آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے مزید ایک کھرب روپے درکار,ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا۔ اس کے چیلنجز اچانک بڑھ گئے کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمعرات تک 1.37 ٹریلین روپے کے ماہانہ ٹیکس ہدف میں سے 50 فیصد مشکل سے حاصل کیا۔مہینے کے اختتام میں 5 دن باقی ہیں اور ایف بی آر کو آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے مزید ایک کھرب روپے درکار ہیں۔حکومت نے 15 فیصد اضافی ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ٹیکس کے معاملے پر کمرشل بینکوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا اشارہ بھی دیا۔اس نے تسلیم کیا کہ نان فائلرز کو اب بھی قانونی طور پر جائیداد، کاروں اور شیئرز کی خریداری کو چھوڑ کر لین دین کرنے کی اجازت ہوگی۔
2
ڈی جی امیگریشن کا ملک میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ,ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی گئی، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا۔
3
ایف بی آر نے کراچی کے شادی ہالز کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا.کس شادی ہال نے کتنا ٹیکس جمع کیا؟ سال بھر میں کتنے ایونٹس ہوئے؟ شادی ہالوں کے مالکان ایف بی آر کو آگاہ کریں۔ریجنل ٹیکس آفس ون اور ٹو کراچی کے اسسٹنٹ کمشنرز نے جمعرات کو اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ضلع شرقی کے شادی ہالز کے اچانک دورے کیے۔ریجنل ٹیکس آفسز کی ٹیموں نے شاہراہ فیصل، نرسری ، پی ای سی ایچ ایس اور گلشن اقبال کے شادی ہالز کا سالانہ ریکارڈ بھی اکھٹا کیا۔ریجنل ٹیکس آفس کے ایک اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق شادی ہالز مالکان سے ودہولڈنگ ٹیکس رسیدوں کے ساتھ پورے سال کی تقاریب کا ریکارڈز بھی حاصل کر رہے ہیں اور شادی ہالز کا ریکارڈ جمع کرکے متعلقہ چیف کمشنرز کو فراہم کیا جائے گا۔
4
گوادر ایئر پورٹ کو باضابطہ بین الاقوامی ہوائی اڈا ڈکلیئر کر دیا گیا.اب گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافر بیرون ملک سفر کرسکیں گے اور بیرون ملک سے مسافر گوادر ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے، اسکے علاوہ اشیا کی ترسیل بھی ہوسکے گی۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں، سیکشن نو کے تحت جاری کردہ پہلے نوٹیفکیشن میں گوادر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ ڈکلیئر کیا گیا ہے ۔
5
وزارت دفاع کا مظفرآباد سے لاپتا مدثر حسین کو تحویل میں رکھنے کا اعتراف,اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وزارتِ دفاع نے اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ مارچ 2024 میں مظفرآباد سے لاپتا مدثر خان کا پتا چل گیا، مدثر حسین انڈر ٹرائل ملزم ہے اور ان پر فوجی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے مدثر خان کے ساتھ اہل خانہ کی ملاقات کی استدعا کی، اس پر عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو مدثر خان کی فیملی سے قانون کے مطابق ملاقات کی ہدایت کی۔
6
شام میں اسد کی وفادار فورسز کے حملے میں وزارت داخلہ کے 14 اہلکار ہلاک,شام کے نئے وزیر داخلہ محمد عبدالرحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو اسد کے اقلیتی علوی فرقے کے گڑھ طرطوس کے قریب لڑائی میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو صوبہ طرطوس میں ایک آپریشن شروع کیا تھا جس کا مقصد امن و امان کی بحالی ہے۔ فورسز نے طرطوس کے دیہی علاقوں میں اسد کی ملیشیاؤں کی باقیات کو بے اثر کردیا ہے اور وہ انکا تعاقب کر رہی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر اُس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ دمشق کی بدنام زمانہ سیدنایا جیل میں ایک سابق افسر محمد کانجو حسن کو اس کے کردار کے سلسلے میں گرفتار کرنے پہنچی تھیں جسے 20 دیگر لوگوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جھڑپوں میں تین مسلح افراد بھی مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب علوی کے مزار پر حملے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شام کے وسطی شہر حمص میں کشیدگی روکنے کیلئے رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔