1
شہریوں کو کال کرکے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے گینگ کے دو ارکان گرفتار،ملزمان کی شناخت عادل نعمان اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عبد القادر منظم گینگ کا حصہ ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اور اس کا گروہ سپوفنگ کالز سافٹ ویئر کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتے تھے، ملزمان منظم طریقے سے خود کو مختلف اداروں کے نمائندے اور اہلکار ظاہر کر کے حساس ڈیٹا حاصل کرتے تھے، ملزمان خفیہ ڈیٹا حاصل کر کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے بھاری رقوم ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل بینکوں کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کی، گرفتار ملزم عادل نعمان آن لائن بینکنگ فراڈ میں ملوث پایا گیا، ملزم نے خفیہ معلومات کی رسائی حاصل کرتے ہوئے شہری کے اکاؤنٹ سے 17 لاکھ روپے غبن کیے۔
2
کراچی میں کار کی ٹکر سے راہگیر ماں اور تین سالہ بچہ جاں بحق، متوفیہ خاتون اور بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جہاں خاتون کی شناخت 45 سالہ خورشیدہ اور بچے کی زوہیب کے نام سے کی گئی۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچہ بس کے ذریعے اندرون ملک سے آئے تھے، متوفیہ خاتون پنجاب اڈے پر بس سے اترنے کے بعد سڑک عبور کر رہی تھی کہ کار سوار مار کر بھاگ گیا۔
3
قانونی ماہر امجد پرویز کی لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت،ذرائع کے مطابق قانونی ماہر امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ کا جج بننےسے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو آگاہ کردیا ہے۔معروف قانونی ماہر امجد پرویز نے وکالت میں مصروفیات کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ کا جج بننے سے معذرت کی ہے۔
4
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس پالیسی اپنانا ہوگی، دو عملی نہیں چلے گی۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف پوری طرح صف آرا ہیں اور سب نے دیکھا کہ کچھ دن پہلے بہت بڑا حادثہ ہوا، جس میں 16 ایف سی کے جوان شہید ہوئے اور کل ہی شمالی وزیرستان میں خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، تاہم اس کے نتیجے میں ایک میجر شہید ہوئے ہیں۔
افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے، ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں جس کے نتیجے میں ہماری تجارت کو فروغ ملے اور دیگر صورتوں میں تعاون بڑھایا جائے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
5
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کی آڑ میں ہمیں بھاشن دیا جا رہا ہے، دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، سول نافرمانی 9 مئی سے بڑا جرم ہے، دباؤ میں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑا گیا تو قوم کھڑی ہوجائے گی۔
آج کے حالات میں پورا سچ نہیں بولا جا رہا، آج پورا سچ نہیں بولیں گے تو قوم قوم نہیں بن سکے گی۔پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس,ریاست کے متعلق جو زبان استعمال ہو رہی ہے تو جمہوریت یاد آرہی ہے، جمہوریت و انسانی حقوق لبنان شام غزہ و فلسطین میں نظر نہ آئے، پاکستان میں مارشل لاء پر جمہوریت نظر نہیں آتی، جب 2018ء میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا گیا، اس وقت جمہوریت نظر نہیں آتی۔قومی لیڈر جب شہید ہوئی تو کسی نے آواز نہ اٹھائی، ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر انسانی حقوق و آئین کی بالادستی نظر نہ آئے لیکن اس شخص کےلئے جمہوریت و انسانی حقوق نظر آ رہاہے، امریکی صدر مشکور ہے اس شخص کا وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرکے دیا۔