1
وفاقی کابینہ نے 2 صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی گئی، کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی۔ آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔
2
2024 عدلیہ کے احکامات، اختیارات اور تنازعات کے حوالے سے اہم سال رہاسال 2024 شروع ہوا تو قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس تھے، انہیں رکے ہوئے عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا چیلنج درپیش تھا، سپریم کورٹ کی مداخلت سےعام انتخابات کیلئے 8 فروری کا قرعہ تو گزشتہ برس دسمبر میں ہی نکل چکا تھا مگر اس پر عملدرآمد بھی عدالت ہی نے یقینی بنایا۔
اسی دوران پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ بھی آیا اور یہیں سے ایک تنازع حل ہوا تو دوسرے کی بنیاد پڑی، وہ بھی کچھ ایسے کہ سال کا بیشتر حصہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان تناؤ ہی نظر آیا۔عام انتخابات ہونے کے بعد بظاہر سب معمول پر آچکا تھا، سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرادیا گیا۔
3
2024 ملک میں عام انتخابات کا سال تھا، پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں 118 نشستیں حاصل کر کے ایک بار پھر سندھ حکومت بنائی۔آٹھ فروری 2024 کو عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی لگاتار چوتھی بار سندھ میں حکومت قائم کرنے میں کامیاب رہی، مراد علی شاہ نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالا جبکہ آغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی کی ہیٹ ٹرک سے محروم رہے۔24 فروری کو نو منتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھایا، جن میں 130 جنرل نشستوں میں سے 48 پر پہلی مرتبہ اسمبلی کے رکن بنے،تو دوسری جانب پیپلزپارٹی کے قائم علی شاہ اور نثارکھوڑو نے آٹھویں مرتبہ سندھ اسمبلی کا رکن بنے کا اعزاز حاصل کیا۔
4
سنچورین ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ،پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے کردیا۔
5
خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں خلیج تعاون کونسل کا 46 واں اجلاس ہوا جس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے احترام اور غیرملکی مداخلت کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔
6
غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو لاکھوں کے جرمانے،اوگرا کے مطابق لاہور میں غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنے والی پانچ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، ایل پی جی کی غیر معیاری فروخت پر کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،غیر معیاری ایل پی جی کی فروخت بارے شکایات موصول ہوئی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ اوگرا اتھارٹی نے حال ہی میں ملک کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ کیا، مختلف ایل پی جی پلانٹس اوگرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ملوث پائے گئے، کمپنیوں کی فراہم کردہ گیس مقررہ معیار پر پورا نہیں اتری، اتھارٹی نے کمپنیوں کو نوٹسز کے بعد جوابات کا موقع فراہم کیا۔


