1
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناساز،ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہےکہ مولانا کو چار روز پہلے پاؤں میں چوٹ آئی تھی،ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا،انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں۔
2
سرکاری اداروں کے نقصانات 5900 ارب روپے تک پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے 147 ارب روپے کے نقصانات کیے- 2014 سے 2023 تک اداروں کے نقصانات 5900 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ حکومت نے خسارے پر قابو پانے کیلئے 6 ماہ میں 436 ارب کی مالی مدد دی۔چھ ماہ میں خسارے میں چلنے والے اداروں نے 408 ارب روپےکےنقصانات کیے، این ایچ اے 151.3 ارب، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی 56.2 ارب اورپی آئی اے نے51.7 ارب نقصان کیا۔
3
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ شام کوبفرزون کے نام پر ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی اجازت نہیں دے سکتے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا روس سابق صدر بشارالاسد کے بعد شام کو خودمختار ملک کے طورپر دیکھتا ہے ۔ آزاد انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کو فروغ ملنا چاہیے ۔
4
روسی کا جوہری تجربے کرنے اور جوہری ہتھیاروں کی نئی رینج لانے کا اعلان، روسی نائب صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے سی ٹی بی ٹی مؤقف کی وجہ سے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے ٹرمپ انتظامیہ کو نئی جوہری حکمت عملی کے حوالے سے خبردار کردیا۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سی ٹی بی ٹی مؤقف کی وجہ سے حکمت نئی عملی تیار کررہے ہیں۔
5
جنوبی کوریا کے وزیراعظم کیخلاف بھی مواخذے کی تحریک کامیاب،جنوبی کوریا کے وزیراعظم کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی، ہین ڈک سو نے سابق صدر کیخلاف خصوصی عدالت کے قیام کے بل پر دستخط نہیں کیے تھے۔
اسپیکر کے مطابق مواخذے کی تحریک کے حق میں اکثر ارکان نے ووٹ دیا۔سابق صدر یون کیخلاف مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے بعد ہین ڈک سو کو قائم مقام صدر بنایا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے دوسری سماعت 4 جنوری کو مقرر کی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے سابق صدر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
6
وکیل کرنے کی حیثیت نہ رکھنے والے کو سرکاری خرچ پر خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کےاحکامات کی تعمیل میں دورکنی ججز کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی اورجسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل کمیٹی سپریم کورٹ کےوکلاء کے پینل کی منظوری دے گی جوسرکاری خرچ پرنمائندگی کرےگا۔ کمیٹی نے پینل میں شامل ہونےوالےوکلاسےدرخواستیں طلب بھی کرلی ہیں۔


