1
سنچورین: جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 90 رنزکی برتری حاصل،سنچورین میں ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے 82 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، کپتان ٹیمبا باووما اور ایڈین مارکرم نے چوتھی وکٹ پر 70 رنز جوڑے، باووما 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ پر مارکرم اور بیڈہنگھم کے درمیان 42 رنز کی شراکت ہوئی، بیڈہنگھم نے 30رنز بنائے، ویرینی اور مارکو ینسین دو، دو اور رابادا 13 رنز بناسکے۔آخری وکٹ کی شراکت میں بوش اور پیٹرسن نے 47 رنز کا اضافہ کیا، کوربن بوش نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے ۔جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنزبناکر آؤٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ،آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج 81.5 کروڑ شیئرز کے سودے 32.9 ارب روپے میں طے ہوئے ۔
3
وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن اورانکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی۔
ذرائع کا کہناتھاکہ وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی، آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔
4
راولپنڈی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار،برآمد شدہ منشیات کی مالیت 54 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔حکام کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔گوجرانوالہ میں نیو محمد آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 44.4 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کرلی گئی، اس کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔
5
آذربائیجان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قازقستان میں تباہ ہونے والے طیارے کو روسی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بھی طیارے کے میزائل کا نشانہ بننے کے امکان کے ابتدائی اشارے ملنے کا کہہ دیا ہے۔طیارے نے اس علاقے سے اپنا رُخ تبدیل کیا جہاں روسی دفاعی نظام نصب ہے جبکہ قازق حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کی تحقیقات ابھی کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکیں۔
6
کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔