1
حکومت کا چیئرمین پی اے سی کیلیے پی ٹی آئی کو تیسرا خط، انتخاب ہر صورت اگلے ہفتے کرانے کا فیصلہ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التواء کا شکار ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھ دیا۔
طارق فضل چوہدری نے خط میں لکھا ہے کہ پہلے دو خطوط میں آپ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے 4 ممبران کا پینل مانگا تھا لیکن دس ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا۔حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے تاکہ خود احتسابی کا عمل صاف و شفاف رہے، حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لئے سنجیدہ کوشش کی گئی، چار ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے۔
2
سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت،سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردی ہیں۔
خط کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل رہے ہیں، جھم ایسٹ ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے حاصل ہونے والے قدرتی ذخائر کا پریشر 2800 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، شاہ بندر فیلڈ سے گیس سجاول پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن سسٹم میں شامل ہورہی ہے۔
3
بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا،فنڈز نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندے احتجاج کرتے، نعرے لگاے اور بینرز اٹھائے کے پی اسمبلی کے سامنے پہنچ گئے۔ انہوں ںے حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کے سبب پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ نے پشاور میں احتجاج کے لیے آئے بلدیاتی نمائندوں کے لیے جناح پارک کو بند کردیا، مختلف اضلاع سے آنے والے بلدیاتی نمائندوں نے پارک کے گیٹ کے سامنے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے، جناح پارک پشاور کے داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
4
کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق،کوچ مالکان کے مطابق کوئتہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رُکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مسلح ڈاکووٴں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔
5
افغانستان کے معاملے پر اپنے وڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ دونوں ممالک کو اس صورت حال کو مذاکرات اور سفارتی چینل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
افغانستان کے ساتھ ہمارا دینی و خونی رشتہ اور گہرے روابط ہیں۔ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ موجودہ صورت حال خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔
وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ افغانستان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر ان کی تجاویز کے مطابق معاملہ آگے بڑھایا جائے۔ہمارا علاقہ جنگ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 40 سے 50 سال سے ہم جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ برادر اسلامی ملک کے ساتھ ایسی صورت حال کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ جنگ، تشدد اور جارحیت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر نکالا جائے۔
6
سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2620ڈالر کی سطح پر آ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کی کمی سے 273200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 234225 روپے کی سطح پر آگئی۔


