1
معروف مذہبی اسکالر حافظ عبدالرحمان انتقال کرگئے، پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمٰن مکی چند روز سے علیل تھے اور لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے بھانجے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی شخصیات، علمائے کرام، سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مریدکے کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔
2
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا ہے، ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا۔ کرم صورتحال پر کوہاٹ میں جرگہ جاری ہے، فریقین موجود ہیں اور آج معاہدہ ہوجائے گا۔
فریقین نے مل کر کرم کے مسئلہ کا حل نکالنا ہے، حکومت کا کردار ثالثی کا ہے۔ ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا ہے، بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا تھے، یہ مسئلہ باربارسر اٹھاتا ہے اور مستقل حل پرسڑک بھی کھول دی جائے گی۔
3
آذربائیجان کا طیارہ تکنیکی اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے گرا، ایئرلائن کا دعویٰ،حادثے کے بعد روس کے 10 ہوائی اڈوں کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر نے روسی سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے باہر دھماکہ سنائی دیا تھا جس کے بعد کچھ ٹکڑے جہاز کے اندر آئے تھے۔مسافر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب طیارہ گروزنی میں لینڈ کرنے کی تیسری کوشش کررہا تھا۔
4
افغانستان کا پہلی بار مقامی سطح پر ٹرین تیار کرنے کا دعویٰ، افغانستان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی ٹرین کی آزمائش کی ویڈیو جاری کی۔ملک کے نیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے پہلی بار ٹرین بنائی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں ریلوے ٹریک کی تکمیل تک ہماری اپنی ٹرینیں ہوں گی۔
5
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بطور پڑوسی افغانستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریریٹ کر رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پارا چنار میں وفاقی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات پہنچائیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم سے مریضوں کو اسلام آباد شفٹ کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف پوری طرح صف آرا ہیں، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں لیکن بدقسمتی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔کالعدم تنظیم کو وہاں سے آپریٹ کرے گی تو یہ قبول نہیں، افغان حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ دہشتگردی کے خلاف ٹھوس حکمت علی پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
6
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ,آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔


