1
ڈیرہ اسماعیل خان میں چور متعدد ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے، بجلی نہ ہونے سے عوام پریشان، بجلی سے محروم لوگوں نے پولیس سے چوروں کی گرفتاری اور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عوام میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے، پروآ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔
2
ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری، پنجاب میں اسموگ کا امکان،ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید اور خشک سردی کی لہر جاری ہے اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی 12تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور وسطی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور درمیانی یا شدید دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
3
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں پاک-
امریکا اور پاک-بھارت تعلقات سمیت کشمیر اور افغانستان کے امور پر گفتگو کی گئی۔قومی سلامتی پر پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں بہت تشویش ہے، افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔
4
سرائے مغل؛ پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرگئی۔پولیس کے مطابق ہلہ شیخم روڑ پر واقع نجی پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرگئی، اس کے نتیجے میں پٹرول ٹینک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اورپٹرول پمپ کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
5
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی سپرپاور ہے تو اللہ تعالی ہی سپرپاور ہے، مشکلات ہیں مگر میرے لیے نئی نہیں ہیں، مشکلات سے پاکستان کونکالیں گے۔اگرآج میں دوبارہ صدر ہوں تو یہ آپ کی دعائیں، بی بی کی دعائیں، اور پارٹی کی طاقت ہے۔ہم نے 45 سالہ بعد بھٹو صاحب کا فیصلہ ریورس کرواکر ثابت کردیا کہ وہ ایک عدالتی قتل تھا، اور اب اسے عدالتی قتل ہی سمجھا جائے گا۔ گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب