1
آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پر امریکی پابندیوں کیخلاف قرار داد منظور،آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرار داد میں امریکی حکومت کی بھارت کے حق میں علاقائی طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔
قرارداد کے مطابق پاکستان کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد اور بھارت کے جارحانہ ارادوں کو روکنے کیلئے ہے،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے اقدامات بھارتی لابی کے زیر اثر ہیں جو پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو مکمل طور پر نہ سمجھنے کا ثبوت ہیں، کشمیری عوام کسی بھی بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرار داد میں امریکی حکومت کی بھارت کے حق میں علاقائی طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔
قرارداد کے مطابق پاکستان کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد اور بھارت کے جارحانہ ارادوں کو روکنے کیلئے ہے،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے اقدامات بھارتی لابی کے زیر اثر ہیں جو پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو مکمل طور پر نہ سمجھنے کا ثبوت ہیں، کشمیری عوام کسی بھی بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔قومی سلامتی کوئی متنازع موضوع نہیں، اس کی اہمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، میزائل ٹیکنالوجی اور جوہری طاقت کی اہمیت سے کوئی سیاسی قیادت انکار نہیں کرسکتی۔
2
وفاقی کابینہ نے 2 صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔ مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی گئی، کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی۔ آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔
3
یکم جنوری کو تمام بینک و مالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک یکم جنوری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
4
پی آئی اے نے ایک اور اے ٹی آر طیارے کو آپریشنل ڈیوٹی میں شامل کرلیا.پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او کا کہنا ہے کہ طیارے کی آپریشنل ڈیوٹی میں شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔پی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔
5
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی اجناس پر اہم فیصلوں کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی کمیٹی، وزیر اقتصادی امور، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، صنعت و پیداوار، وزیر تجارت کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
وزراء اعلیٰ یا ان کے نمائندوں کو کمیٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے مدعو کیا جا سکے گا، گندم، چاول، کپاس، گنا، خوردنی تیل، مکئی کی پیداوار کے تخمینوں کا جائزہ لیا جائے گا۔