اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر ، وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق،وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، معاون خصوصی سید طارق فاطمی سمیت دیگر اعلی حکام بھی وزیر اعظم شہبازشریف کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوئے ۔