1
پاکستان کرم تنازع: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں اہم پیشرفت، مشران نے معاہدے پر دستخط کردیے .گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوہاٹ فورٹ میں منعقد ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
مجوزہ معاہدے کےمطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہاٹ گرینڈ جرگے میں مشران نے دستخط کر دے ہیں، ایک فریق کے چند افراد آج دستخط کریں گے جبکہ کمشنر کوہاٹ آفس میں آج جرگہ حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔
2
پاکستان اور سعودیہ کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمےکا معاہدہ طے پاگیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت، ترجمے اور دیگر امور پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مبلغین، اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
3
وزیراعظم شہباز نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث اسفران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ نظام میں شفافیت لائی جا سکے، اوور بلنگ کسی طور پر قبول نہیں، ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
4
پاکستان کابینہ میں توسیع اور ردوبدل، وزیراعظم نے صلاح مشورے مکمل کرلیے .وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کرلیے ہیں اور توقع ہے کہ اس سلسلے میں فیصلے پر آئندہ ماہ عمل درآمد ہو جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے کئی ہفتے قبل انہیں وطن واپس آنے اور وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی جسے اب انہوں نے قبول کرلیا ہے، وہ وفاقی کابینہ میں مکمل وزیر کے درجے پر فائز ہوں گے، انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی مقرر کیا جائےگا۔
5
جرائم شکارپور ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد سے قیدی جاں بحق، پولیس کی تردید , جاں بحق قیدی کی شناخت واحد بخش چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق قیدی کی ہلاکت مبینہ طور پر جیل میں تشدد سے ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے جیل سپرینٹنڈنٹ عبد القدیر پلیجو کا بتانا ہے کہ قیدی کچھ دن سے بیمار تھا، رات دیر طبیعت خراب ہونے پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
جیل سپرینٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ قیدی سول اسپتال میں انتقال کرگیا، قیدی کی تشدد سے ہلاکت کی خبریں غلط ہیں۔پولیس نے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے قیدی کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے سرد خانے منتقل کر دی ہے اور سرد خانے کے باہر بھی نفری تعینات کر دی ہے۔
6
صحت و سائنس ملک میں نئے ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ، 2024 کے پہلے 9 ماہ میں ایچ آئی وی کے9 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں ماہانہ اوسطاً 1ہزار 79 افراد ایچ آئی وی کا شکار ہونے لگے ہیں۔حکام وفاقی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ 2024 کے12مہینوں میں ایچ آئی وی کے 12ہزار 950 کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جبکہ پچھلے سال ایچ آئی وی کے 12ہزار 731 کیسز سامنے آئے تھے۔وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک کے ایچ آئی وی کیسز میں مرد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد ہیں ، اب تک کےایچ آئی وی کیسز میں خواجہ سرا 4.1، اوربچے6 فیصد ہیں۔
7
جرمنی کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، ملک میں نئے انتخابات کا اعلانغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائیر نے چانسلر اولاف شولز کی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد نئے عام انتخابات کرانے کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پارلیمان کی تحلیل کے بعد جرمنی میں نئے عام انتخابات 23 فروری کو ہوں گے۔
8
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حال ہی میں امریکا نے پابندیاں لگائی ہیں، ان کی خواہش ہے کہ کسی مسلمان ملک کے پاس ایٹمی طاقت نہ ہو، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان بہانہ ہے ان کا نشانہ پاکستان کا ایٹمی اورمیزائل پروگرام ہے۔
بینظیر کو شہید کرنے والوں کو غلط فہمی تھی کہ عوام کی آواز ہمیشہ کیلئے دب جائے گی، بینظیر کو شہید کرنے کے بعد سیاسی کٹھ پتلیوں کو مسلط کیا گیا، سیاسی کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں پر سودے بازی کیلئے بھی تیار رہتی ہیں۔ہم نہ سلیکٹڈ ہیں اور نہ ہی فارم 47 والے ہیں، حکومت سازی کے وقت ہمیں کسی کرسی یا وزارت کا شوق نہیں تھا، ہم ن لیگ سے کہا کہ حکومت بنائیں اور فیصلے کریں اور ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے۔گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب
9
پاکستان کراچی میں پارا چنار واقعے کیخلاف مذہبی جماعت کا احتجاج، متعدد سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ,گلستان جوہر کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ کی طرف بھیجا جارہاہے۔سرجانی شمس الدین عظیمی روڈ، نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر ایک پر دھرنا جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد 2 نمبر جانے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی بھیجا جا رہا ہے۔


