1
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کے پُرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔
برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔
2
تاندلیانوالہ: کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ,پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار جس میں بچے اور خواتین اور ایک مرد سوار تھا، دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون رابعہ بی بی اپنی بیٹیوں 13 سالہ فجر، 11 سالہ عمامہ، 6 سالہ یحییٰ، ایک سالہ موسیٰ اور رشتہ دار ایک سالہ بچہ رئیس سمیت جاں بحق ہو گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
3
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔آج اگر وہ دوبارہ صدر بنے ہیں تو عوام کی طاقت سے بنے ہیں، بینظیر بھٹو شہید ہیں اور شہید کبھی مرا نہیں کرتے، ہم نے 45 سال بعد بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا فیصلہ ریورس کروا کے دنیا کو بتا دیا کہ ان کا عدالتی قتل ہوا، اب دنیا کو تاریخ میں ماننا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قانونی قتل ہوا تھا۔
ہم عوام اور گڑھی خدابخش کو جوابدہ ہیں۔ دھرتی کے ساتھ، فیڈریشن کے ساتھ، پاکستان کے ساتھ وفا ہے، پاکستان کو بچانا ہے، اگر کوئی سپر پاور ہے تو ہماری بھی ایک سپر پاور ہے، مولا ہی پاور ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں، عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان سے خطاب
4
اسرائیل کی شدید بمباری، 50 فلسطینی شہید، کمال عدوان ہسپتال کو آگ لگا دی .مزید50 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں میڈیکل سٹاف کے5ارکان بھی شامل ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 45ہزار 426تک پہنچ گئی۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں آخری فعال ہسپتال کمال عدوان کو آگ لگا دی، اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر فلسطینیوں کیلئے سرد موسم بھی چیلنج بن گیا، امداد تاحال بحال نہ ہو سکی۔
غزہ میں سرد موسم کے باعث72 گھنٹوں کے دوران4 بچے سردی کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اسرائیل غزہ میں قتل عام، انفراسٹرکچر کے بعد اب صحت کے نظام کو تباہ کر رہا ہے، غزہ کے ہسپتالوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے۔
5
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 3 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے .استنبول میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل اور سفارتی عملے نے ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا استقبال کیا۔ 50 ہزار آئی ٹی طلبہ کا پہلا کورس ختم ہونے کے قریب ہے، دس ماہ میں ہی طلبہ چھ سو سے نو سو ڈالر ماہانہ کما رہے ہیں، سندھ کو آئی ٹی مرکز بنانے کا خواب ہر صورت پورا کریں گے۔
6
لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کے ملزم اسامہ کو رہا کرنے کا حکم , لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس میں ملزم کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے، پراسیکیوشن اس کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی، اس کیس میں بہت سے ابہام ہیں جس کی بنیاد پر ملزم کی اپیل منظور کی جاتی ہے۔
عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی، ملزم اور مقتول ایک ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے، محض ایک سٹوری لگتی ہے، مقتول اور ملزم کو اکٹھے دیکھنے والا گواہ یہ سب ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت عالیہ کے فیصلے میں لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق فون پر کسی نے لاش کی اطلاع دی، مقتول کا جوتا ملزم کے چچا کے گھر سے ملا، جوتے پر لگا خون اور ملزم سے برآمد ہونے والا پستول وقوعے میں ملوث کیا گیا۔
7
انسانی حقوق ایکشن پلان کے نفاذ کیلئے تشکیل کردہ قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ,وزارت انسانی حقوق کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی و مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ اور سیکرٹری وزارت انسانی حقوق اے ڈی خواجہ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ محکموں بشمول ہوم، انسانی حقوق، خواتین کی ترقی اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرکاء نے قومی ٹاسک فورس کے چھٹے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا۔وزیراعظم کی منظوری سے 13 فروری 2016 کو منظور اور 2020 میں نظرثانی شدہ ایکشن پلان برائے انسانی حقوق جو آئینی تقاضوں اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق قانون سازی، پالیسی اور پروگراماتی اقدامات کے لیے چھ موضوعاتی شعبوں پر مشتمل ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔
8
مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ کسی کی ڈیل حاصل کرنےکی خواہش ہوسکتی ہے، حکومت نےکسی کوڈیل یا ڈھیل کی آفرنہیں کی۔عمران خان کا اپنا مسئلہ ڈیل حاصل کرنا ہے، کوئی ڈیل آفرہوئی اورنا ہم کریں گے، حکومت آگے چل کر بھی کوئی ڈیل آفرنہیں کرے گی، توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں تاخیر محض اتفاق ہے اور کچھ نہیں۔اگرپی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی رضا مند کر پائے گی تب ہی کمیشن بنےگا، اپنا مینڈیٹ تسلیم کرانےسےمتعلق بھی کوئی پیشگی شرط نہیں ہوگی۔
9
رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نےبھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہارکیا۔نومئی،26نومبر پر عدالتی کمیشن،قیدیوں کی رہائی ہمارے مطالبے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ڈیل آفرنہیں ہوئی، عمران خان کے لیے مختلف آپشنز سے متعلق باتیں تو چل رہی ہیں، ملک کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے۔
یورپی یونین نے بھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہارکیا، فوجی عدالتوں میں جو ہوتا ہے ہم سب جانتے ہیں، اگربانی کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا توایک بچگانہ حرکت ہوگی، پی ٹی آئی کے دور میں بھی اگر کسی کو فوجی عدالتوں سےسزا ہوئی توغلط ہوا۔


