1
عمران خان نے ڈیل کی پیش کش مسترد کردی، ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی کال,سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نظربندی کی ڈیل مسترد کرتے ہوئے ملک میں سیاسی تبدیلی کے مطالبے پر زور دیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے نکال کر گھر میں نظربند رکھنے کی ڈیل مسترد کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات اور ان کی جماعت کو سیاسی مواقع فراہم کرنے کے لیے انہیں ڈیل کی پیش کش کی گئی تھی جس کے تحت وہ مجھے بنی گالہ میں واقع رہائش باہ میں نظر بند رکھیں گے۔
عمران خان نے زور دیا کہ اس طرح کی ڈیل قبول کرنے کے بجائے وہ جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے اور اصرار کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام قیدیوں کو پہلے رہا کردیا جائے۔
2
مراکش کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 69 افراد ہلاک,غیر ملی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، بد قسمت کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچ پائے۔
بیرون ملک مالی شہریوں کی وزارت کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے کرائسس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔متاثرین میں سے اکثر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا جہاں سے وہ تعمیراتی صنعت میں کام کی تلاش کے لیے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔
3
جعلسازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور خواتین گرفتار,ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے پاکستانی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور خواتین کو گرفتار کرلیا۔بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین کو گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں عائشہ ناز، حنا ناز، اور افشاں ناز شامل ہیں۔ تینوں خواتین 2022 سے مطلوب تھیں۔ ان خواتین نے غیرملکی ہونے کے باجود قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔
ملزمان کو سیکرٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاون نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کئے۔ مذکورہ دستاویزات کی بنیاد پر بنگالی خواتین نے شناختی کارڈ حاصل کئے۔
4
وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک متبادل فنانسنگ فریم ورک پر کام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد موسمیاتی منصوبوں کے لیے مختلف مالیاتی ذرائع تلاش کرنا ہے تاکہ قومی خزانے پر دباؤ کم ہو اور ترقیاتی منصوبے پائیدار انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق موسمیاتی منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے وزارت منصوبہ بندی کے تیار کردہ فریم ورک پر تبادلہ خیال کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا اور انہوں نے وزارت کے موسمیاتی تبدیلی کے سیکشن کو ہدایات جاری کیں۔ا
نہوں نے ہدایت کی کہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے متعلق تیاریوں اور ردعمل کے حوالے سے متبادل پروگرام تیار کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ کوسٹل ہائی وے جو موسمیاتی خطرات سے سب سے زیادہ متاثر ہے، کو موسمیاتی تبدیلی تعمیراتی ماڈل کے تحت بنایا جائے گا تاکہ کلائمیٹ فنانس کے لیے اہل ہو سکے۔
وفاقی وزارت نے کہا کہ آئی ایم ایف پائیداری کی سہولت کے تحت اصلاحاتی اقدامات تیار کی جا رہی ہیں، جن سے نہ صرف قرضوں کی پائیداری یقینی بنائی جائے گی بلکہ ابھرتی ہوئی گرین ویلیو چینز میں برآمدات کو بھی فروغ ملے گا۔
5
فضل الرحمان کا مطالبہ پورا، وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی. وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔کابینہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی کوآرڈی نیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دے دی۔
6
صدر میں گھڑیالی بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، عمارت سے 5 افراد کو باحفاظت نکالا گیا۔چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں خان نے بتایا کہ صدر ایمپریس مارکیٹ کے نزدیک گھڑیالی بلڈنگ کے تیسرے فلور پر آگ لگنے کی اطلاع پر صدر فائر اسٹیشن سے ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ نے تیزی سے تیسری منزل سے پھیل کر چوتھے اور پانچویں فلور کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس صورتحال پر 4 فائر ٹینڈر، ایک باوزر اور ایک اسنار کل طلب کی گئیں جو متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور اسنار کل کی مدد سے آگ بجھانے کے عمل میں تیزی لائی گئی۔
7
یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش,بادامی باغ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 3 بچے بازیاب کروا لیے۔
قبل ازیں بچوں کے گھر نہ پہنچے پر والد نے اپنے بیٹے سمیت بھتیجوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق بچے ذاکر،حمزہ اور عمیر نجی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے،جنہیں ملزم عثمان نے ورغلا کر کراچی والی بس میں بٹھا دیا اور ان سے ان کا موبائل فون لے کر اس کی سم توڑ دی تاکہ گھر سے رابطہ نہ ہو سکے۔
ملزم عثمان بچوں کو یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اغوا کرنا چاہتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق بچوں کی بازیابی کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ بادامی باغ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مدرسے کے چوکیدار عثمان کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ملزم کی نشان دہی پر بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت والدین کے سپرد کیا گیا۔