1
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اگلی گرمیوں سے قبل قوم کو بجلی مزید سستی ہونے کی نوید سنادی۔ پی ٹی آئی حکومت کے فارمولوں پر چلتے تو اگلے 10 سال عوام بجلی کی اضافی قیمت ادا کرتے، ہم نے اگلے چار سال میں عوام کو بجلی سیکٹر کی مشکلات سے نکالنا ہے۔عمران خان نے آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے بچائا، حرام خوروں کے کہنے پر آئی پی پیز کو فارنزک آڈٹ سے چھوٹ دی گئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
2
آلودگی اور ناقص فضا، لاہور کی صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 5 بجے لاہورکا ائیرکوالٹی انڈیکس 98 ریکارڈ کیاگیا جبکہ اس وقت لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس 166تک ہے۔لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کردیے گئے ہیں۔
3
کراچی کے شہریوں سے 35 کروڑ کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نےگاڑیوں کےکاروبارکےنام پر شہریوں کے تقریباً 30 سے 35 کروڑ روپے ہڑپ کیے تھے جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف فراڈ کے 6 مختلف مقدمات بھی سامنے آگئے ہیں، ملزم زبیر احتشام بھیس بدل کر روپوش تھا۔گرفتارملزم سےتفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ شہریوں سےرابطہ کیا جا رہاہے۔
4
سعودی عرب کا یمن کیلئے 50کروڑ ڈالر کے نئے معاشی پیکیج کا اعلان،سعودی میڈیا کے مطابق پیکیج کا مقصد یمنی حکومت کا بجٹ اور یمن سینٹرل بینک کو مستحکم کرنا ہے۔اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 30 کروڑ ڈالر یمن کے سینٹرل بینک میں جمع کرائےگئے جبکہ 20 کروڑ ڈالر یمنی بجٹ کے خسارے سے نمنٹے کیلئے دئیے گئے ہیں۔
5
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت کومل خان کریں گی۔ خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، 16 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
وکٹ کیپر بیٹر کومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ ضوفشاں ایاز نائب کپتان ہوں گی۔پاکستانی ٹیم 31 دسمبر سے 9 جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی اور پھر 10 جنوری کو دبئی کے راستے کراچی سے ملائیشیا کیلئے روانہ ہوگی۔
6
کرم تنازع: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں اہم پیشرفت، مشران نے معاہدے پر دستخط کردیے۔گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوہاٹ فورٹ میں منعقد ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
مجوزہ معاہدے کےمطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔اب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہاٹ گرینڈ جرگے میں مشران نے دستخط کر دے ہیں، ایک فریق کے چند افراد آج دستخط کریں گے جبکہ کمشنر کوہاٹ آفس میں آج جرگہ حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔


