1
کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے،خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیئے ہیں۔معاہدے کے متن کے مطابق کرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، 2008 میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا۔
2
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کوئی ریلیف نہیں ڈھونڈ رہے، وہ اصولی موقف اور عوام کیلئے جیل میں ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ مذاکرات میں ایسا تاثر رَد کرتے ہیں کہ بانی چیئرمین اپنے لئے گنجائش ڈھونڈ رہے ہیں، جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ بانی چیئرمین کے اصولی موقف کے دائرہ کار میں ہوں گے۔پی ٹی آئی کہتی رہے گی کہ ہماری سیاست کا مرکز قانون کی حکمرانی ہے، ہماری جدوجہد اسی دائرہ میں رہتے ہوئے ہوگی، ہم ایک پُرامن سیاسی جماعت ہیں، ہم عدالتوں سے توقع رکھتے ہیں کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔پریس کانفرنس
3
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے۔مذاکرات کرنے والوں میں نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کا نام بھی ہونا چاہئے۔جب تک سارے سیاستدان سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے، ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جاسکتا، اس سے پہلے غلطیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔
بدقسمتی سے عدم برداشت کے رویے نے فروغ پا لیا ہے، آپ نے بھی ہمارے خلاف مقدمات قائم کئے۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں مقدمات جھوٹے ہیں، ہمارے خلاف بھی مقدمات جھوٹے تھے، مذاکراتی ٹیم کے ارکان اداکار ہیں، خواجہ سعد رفیق پروڈیوسر ہیں۔
خواجہ رفیق شہید ایک بے باک بہادر اپنی بات کو بے دھڑک کہنے والا سیاسی رہنما تھا، اسے آج سے 52 سال پہلے شہید کیا گیا، خواجہ رفیق کو اس لئے شہید کیا اس وقت کی حکمران سیاسی جماعت سے اختلاف کرتے تھے۔لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کی برسی پر سیمینار سے خطاب
4
قومی اوپننگ بیٹر صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد،پاکستان کرکٹ ٹیم کے حال ہی میں دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا میں جارح مزاج بلے باز صائم ایوب نے عمدہ بیٹنگ کی، مجموعی طور پر نوجوان بیٹر نے 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے ہیں۔
علاوہ ازیں انگلینڈ کے گس ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
5
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ نے سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔وہ اگلے سال جنوری میں ایک بڑا اعلان کریں گی جس کی فی الحال وہ تفصیل نہیں بتائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لارا ٹرمپ نے رواں ماہ ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کی شریک چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ مارکو روبیو کی سینیٹ میں جگہ لے سکتی ہیں جو فلوریڈا سے ریپبلکن سینیٹر تھے۔مارکو روبیو کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا وزیرِ خارجہ (سیکرٹری آف سٹیٹ) نامزد کیا ہے۔
6
سکردو میں موسم سرما کی دوسری برفباری، پارہ منفی 18 تک گرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو میدانی علاقوں میں 3 انچ اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 13 اور بالائی علاقوں میں منفی 18 تک گر گیا ۔


