1
ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا، عمرایوب کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل،دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کہا، یہ پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں تھا۔اس وقت پاکستان ٹائمز کا دیرینہ دور نہیں، اب انٹرنیٹ کا دور ہے، انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات ہر صورت پہنچ جاتی ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے جنرل باجوہ نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی ملاقات میں آرمی چیف نے مذاکرات کا کہا، یہ پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں تھا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انٹیلیجنس کے اہلکار بجائے میڈیا کے پیچھے جانے کے اس چیز کو کنٹرول کریں، مجھے الحمدللہ یقین ہے کہ ہماری یہ باتیں ٹی وی پر نہیں دکھائی جائیں گی۔
2
نواز شریف کے پوتے کی شادی؛ جاتی امرا سج گیا، بھارت سمیت کئی ملکوں کے مہمان شریک، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ ان کی بارات آج جاتی امرا سے رائیونڈ روڈ پر نجی ہوٹل روانہ ہو گی ۔
زید حسین نواز کی بارات میں قریبی رشتے دار اور غیر ملکی مہمانوں سمیت سیاسی شخصیات شریک کریں گی جب کہ ولیمہ کل اتوار 29 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گا۔ بارات کی تقریب میں 500 اور ولیمے میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کے نکاح اور رسم حنا کی تقریب جاتی امرا میں منعقد کی گئی تھی ۔
3
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سڑکیں بندکرنےوالےمزارقائد کےساتھ خالی میدان میں پرامن احتجاج کرلیں۔سڑکوں کی بندش کے حوالے سےمذہبی جماعتوں سےمذاکرات چل رہے ہیں، میں پرامن احتجاج کےحق میں ہوں لیکن احتجاج کی آڑمیں لوگوں کوتکلیف دینا درست نہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور ڈائریکٹر جنرل پارکس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔38 ایکڑ پر مشتمل عزیز بھٹی پارک 1992 سے کے ایم سی کے زیر انتظام ہے۔اربن فاریسٹ کی مد میں پارک کے لیے 2ایکڑ مختص کیے گئے ہیں، جس میں شہر کا پہلا فروٹ فاریسٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس فاریسٹ میں 5 ہزار پھلوں اور سبزیوں سمیت ماحول دوست درخت و پودے لگائے گئے ہیں جن میں چیکو، انجیر، ناریل، بھنڈی، بینگن، نیم اور پارس پیپل و دیگر شامل ہیں۔
یہ منصوبہ ماحولیاتی توازن کی بحالی اور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔عزیز بھٹی پارک میں اربن فاریسٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو
4
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی، آخری اسپتال کو بھی آگ لگادی، متعدد مریض اور طبی عملے کے ارکان شہید،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی صحافیوں نے شہدا کی شناخت النعمی خاندان کے افراد کے طور پر کی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت گھر میں موجود لوگ لاپتا ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے، جب کہ فوجیوں کی جانب سے طبی سہولت کو زبردستی خالی کرنے کے بعد بہت سے مریضوں کی قسمت کا علم نہیں ہے۔اس کے علاوہ غزہ میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدو اسپتال کو جلا دیا اور اس کے اکثر وارڈز تباہ کردیے۔
5
نجی موبائل نیٹ ورک کو صارفین سے وصول 2 ارب سے زائد واپس دینے کا حکم برقرار،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کمپنی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ نے 11 جون 2018 میں سوموٹو نوٹس لے کر کمپنیز کو موبائل ری چارج پر چارجز لینے سے روک دیا تھا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اپیل کنندہ کمپنی کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد 13 جون 2018 سے 10 فیصد چارجز لینا روک دیا، اپیل کنندہ وکیل کے مطابق 24 اپریل 2019 کو سپریم کورٹ نے کیس نمٹانے کے مختصر فیصلے میں حکمِ امتناعی ختم کر دیا۔
6
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے جارہے ہیں جس سے بجلی کے ریٹ کم ہوں گے۔جون کے مہینے میں پاکستان کے عوام کی اوسط بجلی کی قیمت 48 روپے 70 پیسے فی یونٹ تھی وہ ان تین سے چھ ماہ میں ہم نے 44 روپیہ چار پیسے پر لے آئے، انڈسٹری کو 58 روپے پچاس پیسے یونٹ پڑتا تھا وہ آج 47 روپے 17 پیسے کا پڑ رہا ہے، ہم نے انڈسٹری کے اوپر سے ڈیڑھ سو ارب روپے سالانہ کا کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا، بجلی کے ترسیلی نظام کو درست کا جو بدانتظامی و بے ایمانی کا شکار تھا، ترسیلی نظام کو پاور ڈویژن کی سفارش پر ری اسٹرکچر کیا، این ٹی ڈی سی کو تین مختلف کمپینوں میں تقسیم کیا جائے گا بلکہ ایک ورلڈ کلاس کمپنی کے طور پر معرض وجود میں آئے گی، اس پر تیز رفتار سے کام جاری ہے فروری 2025ء میں اس پر عمل درآمد ہوجائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
7
اسلام آباد سے جدہ جانیوالی خواتین کے پیٹ سے 140 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد،ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں 5 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 کروڑ 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 100 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔
8
ریحام خان ایک مرتبہ پھر دلہن بن گئیں، سابق اینکر، فلم پروڈیوسر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ریحام خان نے دسمبر 2022 میں مرزا بلال سے شادی کی تھی جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں اور اس وقت ریحام اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔


