1
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔ روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا لیکن اور وہ بھارتی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی تاحال کر رہے ہیں۔
تاہم، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کی ٹیسٹ سیریز کے دوران روہت شرما خاصی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں جس پر ان کے مداح کافی مایوس ہیں اور میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
2
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ہونے والی بدانتظامی، مالی بے ضابطگیوں، اور سیکیورٹی بحران پر اگر نظر ڈالی جائے تو حقائق پر مبنی ایک لمبی فہرست ہے ، پچھلے دس سالوں میں یہ مسائل عوامی فلاح و بہبود اور صوبائی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنے ہیں۔
3
کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4روپے 98 پیسے تک سستی ہونے کا امکان،کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً پانچ روپے فی یونٹ ریلیف متوقع ہے، نیپرا میں پندرہ جنوری کو سماعت ہو گی۔ کراچی والوں کیلئے بجلی چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
منظوری ملنے پر کراچی کے صارفین کو سات ارب سترہ کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ یہ درخواست نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔
4
سیکیورٹی فورسز کے سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے قابل ستائش اقدامات،سیکیورٹی فورسز سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممال کے مفاد میں ہے، اسی لئے پاکستان بارڈر فینسنگ کے مشکل منصوبے پر کام کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دُشوار گزار پہاڑی علاقے میں پاک فوج اس کٹھن کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ رجیم کے تحت جو کام جاری ہیں وہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہیں، بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک-افغان سرحد پر 98 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے
5
او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کردیا۔ایس آئی ایف سی کا پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع تیل کے کنویں کو فعال کرکے توانائی کے شعبے میں نیا سنگ میل طے کیا۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 1200 پی ایس آئی کے ساتھ کنّار ویسٹ ویل-3 کی کامیاب پیداوار کا آغاز کیا، اس کنویں سے روزانہ 3.5 ملین مکعب فٹ گیس، 30 بیرل کنڈینسیٹ اور 3.8 میٹرک ٹن ایل پی جی کا حصول ہوگا۔
6
کوئٹہ میں دہشت گردی کے 65 واقعات، 47 افراد جاں بحق،سال 2024ء کے دوران کوئٹہ میں دہشت گردی کے 65 واقعات میں 47 افراد جاں بحق ہوئے، ریلوے اسٹیشن پر ایک خود کش حملہ بھی کیا گیا۔شہر میں 54 دستی بم حملے کئے، 8 پولیس اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
دہشت گردی کے 40 واقعات کی ذمہ داری مقامی دہشت گرد گروپوں نے قبول کی، اس سال 5988 مقدمات درج ہوئے، سال 2024ء میں 7 ہزار کے قریب لوگ گرفتار ہوئے۔ سال 2024ء میں 782 نارکوٹکس کیسز رجسٹرڈ کئے ہیں، سیریس کرائمز ونگ نے 17 بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس کئے۔ڈی آئی جی اعتزاز گورایا کی کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس
7
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ملک میں فی تولہ سونا 273200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 234225 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214706 روپے ہے۔


