1
پنت کے آؤٹ ہونے پر کمنٹیٹر سنیل گواسکر آگ بگولہ، احمق قرار دے دیا۔آسٹریلیا اور بھارت کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سابق بھارتی لیجنڈ اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھارتی بیٹر رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر پھٹ پڑے۔میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے اور پہلی اننگزمیں میزبان ٹیم کو اب بھی 116رنزکی برتری حاصل ہے۔
ایم سی جی میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے پانچ کھلاڑی آؤٹ 164رنز سے اپنی نامکمل اننگز آگے بڑھائی تو رشبھ پنت 28 اور روینڈرا جڈیجا 17 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے لیکن پھر واشنگٹن سندر اور نتیش کمار ریڈی کے درمیان 127 رنزکی شراکت سے بھارتی ٹیم سنبھل گئی۔
2
سرگودھا سے 3 ماہ قبل اغوا 2 طالبات بیرون ملک لڑکیاں فروخت کرنیوالےگروہ سے بازیاب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیکنڈائیر کی دونوں طالبات کو بیرونی ملک فروخت کرنے والے گروہ سے بازیاب کراکر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کے مطابق 2 اکتوبر کو سرکاری کالج کی سکینڈ ائیر کی 2 طالبات پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں، والدین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
3
سی پیک معاہدے کے تحت چین سے پہلا مال بردار کنٹینر پاکستان پہنچ گیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق چین سے مال بردار کنٹینر پاکستان کے علاقے سوست امیگریشن پہنچا جہاں ایک تقریب منعقد کی گئی۔مال بردار کنٹینر پاکستان کے زمینی راستے سے کراچی پہنچے گا۔کنٹینر 8 روز میں کراچی پہنچے گا جہاں سے سمندری راستے سے متحدہ عرب امارات کی جبل علی پورٹ دبئی جائے گا۔
4
زمبابوے نے افغانستان کیخلاف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔افغانستان کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے جاری ہے۔
اس میچ میں زمبابوے نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور رنز کے انبار لگا دیے۔زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 586 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ یہ زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
5
سعودی عرب کا یمن کیلئے 50کروڑ ڈالر کے نئے معاشی پیکیج کا اعلان،سعودی میڈیا کے مطابق پیکیج کا مقصد یمنی حکومت کا بجٹ اور یمن سینٹرل بینک کو مستحکم کرنا ہے۔اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 30 کروڑ ڈالر یمن کے سینٹرل بینک میں جمع کرائےگئے جبکہ 20 کروڑ ڈالر یمنی بجٹ کے خسارے سے نمنٹے کیلئے دئیے گئے ہیں۔


