1
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کو سیاسی قیدیوں کی رہائی سے مشروط کر دیا.ہفتے کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سےملٹری کورٹس سے سزاؤں کی مخالفت اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ سینیٹر شبلی فراز نے کہا یہ تاثر درست نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے ذریعے اپنے لیے کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں ۔
پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر آزادانہ تحقیقاتی کمیشن بنائیں، ملٹری کورٹس سے کارکنان کو سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں، یہ سزائیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ریورس ہو جاتی ہیں۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں ہے، امید ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، دوسرا مرحلہ احتجاج اور تیسرا مذاکرات ہیں، ہر مسئلے کا آخری حل بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
2
پہلا ٹیسٹ ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے آسان ہدف دیدیا۔جنوبی افریقہ کے 301 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 237رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، جنوبی افریقہ کو پہلی اننگ میں 90 رنز کی برتری کے باعث جیت کیلئے 148رنز کا ہدف عبور کرنا ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 84 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ بابراعظم نے نصف سینچری بنائی ، صائم ایوب 27 اور شان مسعود 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹاس جیت کر فیلدنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر قومی ٹیم 211 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ عامر جمال 28 ، شان مسعود 17 ، صائم ایوب 14 ، محمد رضوان 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
3
منڈی بہاؤ الدین سے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری گرفتار،ضلعی پولیس کے مطابق تھانہ صدر ٹیم کی جانب سے مونگ میں کی گئی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت بادل سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پاکستان میں قیام کا کوئی ویزہ یا اجازت نامہ پیش نہیں کرسکا اور قانونی دستاویزات کی عدم موجودگی پر اسے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنا تعلق نگلہ کھٹکاری ضلع علی گڑھ بھارت سے بتایا ہے۔ملزم بادل سنگھ کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور بعدازاں، عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو عدالت کے حکم پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔
4
پیوٹن نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان کے صدر سے معافی مانگ لی۔گزشتہ ہفتے قازقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ ایئر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز جے ٹو 8243 دارالحکومت باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جارہی تھی تاہم دھند کی وجہ سے اِس کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔ طیارے پر 62 مسافروں کے علاوہ عملے کے 5 اراکین بھی سوار تھے جبکہ مسافروں کا تعلق آذربائیجان سے تھا۔جہاز کے ملبے پر دھاتی ٹکڑوں کے متعدد نشانوں نے معاملہ مشکوک بنایا اور آذربائیجان ایئرلائن نے تحقیقات مکمل ہونے تک روس کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔
5
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ میں مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں، 15روز میں ایسی کیا چیزآئی کہ یہ مذاکرات کیلئے راضی ہو گئی، 15روز میں کیا تعویزآیا یاکوئی پھونک ماری کہ مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، کوئی ایک بندہ بتا دے کس رشتے کی بانی نے وفا کی ہے، وہ بندوں کو استعمال کرتا ہے،وارننگ دے رہا ہوں استعمال نہ ہو جانا، میر دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، بانی پی ٹی آئی پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کے ترلے کر رہا ہے کہ مجھے بچا لو۔
خواجہ سعد کے والد کو اپنے والد کی معرفت سے جانتا ہوں، وہ ہمیشہ اچھے لباس میں ہوتے تھے،ان میں کمال کی دلیری تھی، میرے ذہن میں ان کی یادآج بھی تازہ ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا لاہور میں خواجہ رفیق کی برسی پر ’بحرانوں میں گھرا پاکستان، اصلاح احوال کیسے ہو‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب
6
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ لہٰذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔