1
اے این ایف کی فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام،ترجمان ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر عملے نے بروقت کارروائی کر کے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی، دبئی کی پرواز پر مسافر محمد ابو بکر کے دستی سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی، مسافر نے یہ منشیات اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 550 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
2
کے پی حکومت کا ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کا فیصلہ،محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے محکمہ خزانہ کو جاری مراسلے میں ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے 30 کروڑ روپے فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مراسلے میں محکمہ خزانہ کو صوبائی کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج شروع کرنے کے لیے فوری طور پر 30 کروڑ روپے جاری کیے جائیں۔
2013 میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق صوبائی حکومت اور اس وقت کے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے مردان میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا تھا۔مذکورہ گرلز کیڈٹ کالج کے لیے تخت بھائی روڈ پر زمین بھی حاصل کی گئی لیکن گرلز کیڈٹ کالج کی تعمیر کا سلسلہ تاحال جاری ہے مگر 10 سال گزر جانے کے باوجود بھی کالج کی عمارت مکمل نہیں کی جا سکی۔
3
وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں صلاح مشورے مکمل، کابینہ میں اہم ترین شمولیت،وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلم دانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کر لیے۔
دو وزرائے مملکت، تین خصوصی معاونین اور ایک مشیر وفاقی حکومت کا حصہ ہیں کابینہ میں اہم ترین شمولیت وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کا اضافہ ہوگا۔جو ان دنوں عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، انہیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کے لیے اس منصب پر مقرر کیا گیا تھا اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ان کا استعفیٰ منظور کرکے واشنگٹن میں بینک کی ذمہ داری قبول کرنے کی اجازت دیدی تھی۔ ڈاکٹر توقیر شاہ کی و وزیر اعظم سے پیر یا منگل کو ملاقات ہوگی جس میں حتمی طور پر طے ہو جائے گا۔
4
امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ نے نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف نافذ اقدامات بالآخر ختم کر دیے۔نیشنل بینک کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بذریعہ خط اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ 22فروری 2022 کو جاری کیا گیا ’’سیز اینڈ ڈیسسٹ آرڈر‘‘ 2دسمبر 2024 کو ختم کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 14 مارچ 2016 کو طے پایا گیا تحریری معاہدہ 17دسمبر2024 کو ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قواعد شِق اور سیکیورٹیز ایکٹ مجریہ 2015 کے سیکشن 96 اور 131 کے تحت دی گئی ہے، نیشنل بینک آف پاکستان نے اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے متعلقہ اسٹاک ہولڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔
5
کل غزہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو ں گے اللہ نے چاہا تو غزہ ملین مارچ ہماری طرف سے بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا۔جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کا وجود کلمے کی بنیاد پر ہوا ہے اور پاکستان کے لئے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن پاکستان کے نظام میں وہ تمام چیزیں حاصل نا ہو سکی جس کے لئے یہ ملک بنا تھا۔
پاکستان کے عوام ہر مسئلے پو لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے پاکستان کے بننے سے پہلے ایک قرارداد پاکستان کے لئے اور دوسری فلسطین کے لئے پیش کی جاتی تھی۔
6
پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹس سے کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں کے خلاف اپیل کا فیصلہ، اپیلیں جلد دائر کی جائیں گی۔انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وکلا 9 مئی واقعات کے بعد پکڑے جانے والے ورکرز کی سزائیں کالعدم قراردینے کے لیے اپیلیں دائر کریں گے سویلینز کا ملٹری ٹرائل غیر قانونی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 9مئی واقعات کے بعد غیرقانونی اورمن گھڑت مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جس سے پوری قوم واقف ہے۔ اب کئی ورکرز کے ٹرائل ملٹری کورٹس میں کرکے انہیں سزائیں دی گئی ہیں جس کے خلاف قانونی راستہ اپنائیں گے۔


