1
صدر مملکت کا سکھر میں عالمی معیار کا ہسپتال بنانے پر ڈاکٹر عاصم کو خراج تحسین پیش،سکھر میں ڈاکٹر ضیاالدین ہسپتال یونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جس قیمت کی درخواست کی انہوں نے اس سے سستی قیمت میں ہمیں زمین دی۔
سکھرمیں عالمی معیار کا ہسپتال بنایا گیا ہے، ڈاکٹرعاصم حسین کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، یہاں یونیورسٹی بنانے کا خرچہ سندھ حکومت ادا کرے گی۔ حیدرآباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لئے میں نے اپنی ذاتی زمین وقف کی ہے، وہاں بھی ان سے ہسپتال بنوائیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری
2
احسن اقبال کا شہید میجراویس کے نام پر شاہراہ منسوب یادگار بنانے کا اعلان، پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی نظر والے عناصر کو قوم اور فوج بھرپور جواب دے گی، ایٹمی پروگرام کے لئے پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے بہت قربانیاں پیش کی ہیں، ایٹمی پروگرام ہماری آزادی اور آزاد مستقبل کی ضمانت ہے۔
پاکستان خود مختار ملک ہے، فیصلے ریاست اور عوام کے مفاد میں کرتا ہے، کوئی باہر سے پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، ریاست پاکستان اور سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں، ریاست کو سیاست کی نظر نہیں کر سکتے ریاست ایک ہے، سیاست الگ الگ ہے۔
پاکستان کی ریاست سے خود کو بڑا سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، مضبوط معیشت مضبوط پاکستان اور کمزور معیشت سے کمزور پاکستان ہوگا، ملک میں سیاسی استحکام پالیسیوں میں تسلسل اور اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک کو سیاسی انتشار سے بچانا ہمارے معاشی اور اقتصادی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
3
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ملک پر پابندیوں کی حمایت کرنیوالے پاکستانی نہیں۔آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب پر اربوں روپے خرچ ہوئے، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا تھا اور جنگ بھی ضروری تھی، 9 مئی کو ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارتی فوج بھی نہ کرسکی، ہم لوگ 9 مئی کا ذکر کرنے سے کتراتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، کیا ملٹری کورٹس سے پہلی بار سزا ہوئی ہے؟ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی کی زد میں ہیں، تلخیاں اپنی جگہ لیکن بات چیت ضروری ہے، میرا کام ان کو بٹھانا اور مذاکرات کرانا ہے۔
4
نو مئی کے جرم کو مذاکرات کے لبادے میں نہ لپیٹا جائے۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نجی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، طلبہ میں انعامات تقسیم کئے، شاندار کارکردگی کو سراہا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں بہتری کی یقین دہانی کرائی۔
بطور والدین آپ بچے کی جیسی تربیت کریں گے وہ ویسا ہی بنے گا، چھوٹی عمر میں بچے کی تربیت پختہ ہوجاتی ہے جس کے لئے عمل کی ضرورت ہے، ہرعادت میں جذبہ حب الوطنی لازمی ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا گیا، سب کو اسکی آنر شپ لینا چاہئے، میری سب سے گزارش ہے کہ اس پروگرام کو سنجیدگی سے لیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا تقریب سے خطاب
5
بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری، فاتحہ خوانی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔
6
سرگودھا: منشیات کے یکسو مقدمات میں برآمد ہونیوالی 13من منشیات نذر آتش،پولیس حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد تھی۔علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی تھانہ صدر کے گراؤنڈ میں چرس، ہیروئن، آئس و دیگر منشیات جلائی گئیں۔


