1
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام فتنہ اور احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا حکومتی معاملات چلانے کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے، میرے پاس پچھلے 10 ماہ کا رپورٹ کارڈ موجود ہے، کہا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات فائلوں کیلئے نہیں ہیں۔یہ سال عوام کو بہت سے خوشخبریاں دے کر جائے گا، سٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، مہنگائی اس وقت 4 اور 5 فیصد کے درمیان موجود ہے، مریم نواز کیلئے یہ سال اہمیت کا حامل ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے پاس پہلے کبھی حکومتی عہدہ نہیں رہا، وزیراعلیٰ مریم نواز کیلئے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے یہ ضروری نہیں کہ کتنی باری ہے، کارکردگی ثابت کرنے کیلئے اہل ہونا ضروری ہے، خیبرپختونخوا میں بھی ایک حکومت ہے، کرم اور پاراچنار کے حالات سب کے سامنے ہیں، کرم اور پاراچنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈاپور کا کام ہے، حالات خراب کرنے کی سیاست کو پنجاب کے عوام سپورٹ نہیں کرتے۔
پنجاب میں 64 لاکھ خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکیج دیا گیا، لوگوں کے گھروں تک عزت کے ساتھ رمضان پیکیج پہنچا، تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں روٹی کی قیمت متعین کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئرایمبولینس شروع کی، ایئرایمبولینس والی بات پر بہت سے سیاسی غریب اور یتیم آ گئے تھے۔پنجاب میں 27 ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیکس میرٹ پر تقسیم کی گئیں، الیکٹرک بائیکس کی تعداد کو بڑھا کر ایک لاکھ کر دیا گیا، سکالرشپس کی تعداد بھی 50 ہزار کر دی گئی ہے، 2ماہ کے بجلی بلوں میں 54 ارب روپے کا ریلیف پنجاب کے غریب لوگوں کو دیا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس
2
لاہور ہائیکورٹ کا سکولوں کی رجسٹریشن ایک ماہ بعد دوبارہ کرانے کا حکم ,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سکول بسوں کا معاملہ بہت اہم ہے اس کو سیریس لیں، پرائیویٹ سکول مالکان بہت پیسہ کما رہے ہیں لیکن کوئی عمل نہیں کر رہے، ہم نے اگلے سیزن سے پہلے سکول ڈیپارٹمنٹ سے یہ عمل کرانا ہے، ایس او پیز کو کیا کرنا ہے کوئی مستقل حل دیںعدالت نے کہا کہ سڑکوں کا سروے کرانے کی ضرورت ہے، ٹریفک کا بہت برا حال ہے، ایچیسن کس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ان کو بسوں کا کہیں، کسی سکول کی ایک سال بعد رینوول ہے کسی کی دو سال بعد، یہ درست نہیں ہے، جو سکول بسوں کی پالیسی پر عمل نہیں کرتے ان کی رجسٹریشن معطل کی جائے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہماری طرف سے پالیسی جانی ہوتی ہے اس پر عملدرآمد ڈی ای او نے کرانا ہوتا ہے، یہ ہائر ایجوکیشن کے دائرہ اختیار میں ہےجسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ہائر ایجوکیشن کو لوپ میں لیں، آپ اپنی پالیسی بتائیں عمل میں کرا لوں گا۔
3
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عطا تارڑ نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہیں، کل خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کر کے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔
عطا تارڑ نے وفاق کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا ہے، خیبرپختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں، خیبرپختونخوا کا کل قرضہ 725 ارب روپے ہے جبکہ وفاق ہر مہینے اتنا ہی قرض لیتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے صرف دو سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا، خیبرپختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔
4
سابق امریکی صدرجمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے .غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کارٹر طویل عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا، جمی کارٹر1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے۔جمی کارٹر کوامن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا، جمی کارٹر نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کیلئے ثالثی کی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹرکے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا ہے، سابق امریکی صدر کے انتقال پر پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا، جمی کارٹر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔ امریکا اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے،جوبائیڈن
5
کراچی: شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا شارعِ فیصل ڈرگ روڈ اور ملیر 15 کے مقام پر مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہوگیا جس کے بعد 26 دسمبر سے بند شارع فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔کراچی میں 13 مقامات پر مذہبی جماعت کے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔مذہبی جماعت کا نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا جاری ہے، گلستان جوہر کامران چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور فائیو سٹار چورنگی پر دھرنے دیئے گئے ہیں، انچولی، پاور ہاؤس چورنگی، عائشہ منزل، پرفیوم چوک، کورنگی نمبر ڈھائی پر بھی دھرنے جاری ہیں۔
6
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔گورنر پنجاب سے متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانیوں بالخصوص طلبا کو ویزا ملنے مِیں مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں، معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تحدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں، ویزا کے حوالے سے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
7
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سول سرونٹس انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔سول سرونٹس پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، سول سروسز صرف ملازمت نہیں بلکہ بھاری ذمہ داری بھی ہے، قانون اور آئین کی حکمرانی کا نفاذ ضروری ہے۔سول سرونٹس عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ہم سب کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہو گا، ملکی ترقی کیلئے امن واستحکام ضروری ہے،لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی تقریب سے خطاب
8
رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد بانی کی رہائی ہے، بانی کے بغیر تحریک انصاف نہ ہونے کے برابر ہے۔بانی تحریک انصاف کی رہائی ہمارا مسئلہ نہیں ہے، آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ پرعمل کیا جاتا تو تباہی آجاتی۔
ہم نے حکومت کو آئینی عدالت کے قیام سے روکا، ہم نہ ہوتے تو حکومت تمام 56 ترامیم منظورکروا لیتی، تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان اختلافات کا پہاڑحائل تھا، اپوزیشن میں آنے کے بعد ہم نے سیز فائرکا فیصلہ کیا۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو
9
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ اللہ کرے 2025 پاکستان کیلئے خوشی کا سال ہو، فرشتے نہیں آئیں گے، نئے سال کا آغاز بہتر کیا جائے۔مذاکرات صرف پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، مذاکرات کے ذریعے ہی ملک آگے بڑھے گا، عطا تارڑ کے منہ سے کبھی پازیٹو بات نہیں سنی، خواجہ آصف بھی تنقید کرتے رہتے ہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی نشانہ بنایا، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ کی بڑی مثبت تجاویز ہیں، نوازشریف، بانی پی ٹی آئی، آصف زرداری کو آپس میں بیٹھنا ہوگا، مذاکرات پر پوری قوم کی نظریں لگی ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ کچھ لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ سکتے ہیں، مینڈیٹ کی چوری سے دستبرداری سے جمہوری قوتوں کو نقصان ہو گا، ڈی چوک نہ جانے پر بانی کی رہائی کی آفر ہوئی تھی، بانی کو جیل میں رکھنے سے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کو نقصان ہوا۔
10
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کا اعلان 9 مئی اور 26 نومبر سے بڑا جرم ہے۔مذاکراتی کمیٹی پہلے بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی، اس کے جواب میں حکومتی کمیٹی بنائی گئی۔ دونوں سائیڈ سےاصولی موقف نہیں ہے، دونوں سائیڈ سے خوش دلی سے کمیٹیاں نہیں بنائی گئیں، ایسی کمیٹیاں نیتجہ خیزثابت نہیں ہوتیں۔ سول نافرمانی کی باربار دھمکیاں دی جاتی ہیں، کیا سول نافرمانی 9 مئی سے بڑا جرم نہیں ہے؟ سول نافرمانی ریاست دشمنی ہوتی ہے، امریکا میں لابنگ فرم ہائرکی گئی۔
11
میلبرن ٹیسٹ: آ سٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو 184 رنز سے شکست ,میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کے صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے، یشوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم نے 474 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 369 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی یوں پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 105 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا سکی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا تھا۔
12
شام: تر ک اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز میں جھڑپیں، 120 افراد ہلاک ,سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جھڑپوں میں 120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، نبع السلام اور ابو راسین کے علاقوں میں بھاری گولہ بارود کا استعمال کیا جارہا ہے۔شمالی شام تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے آس پاس بھی جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
13
گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں سمیت 9 ملزمان گرفتار ,ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کر کے ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، ملزمان کی شناخت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف، ظفر اقبال، اسد عباس کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم معصوم بچوں کے اغواء اور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا جسے منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے کمسن بچے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ روپے اور 2300 یورو ہتھیائے، سفر کے دوران یونان کے ساحل پر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور بچے کی موت واقع ہوئی۔
14
شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے والا روٹ ایجنٹ گرفتار ,ملزم کی شناخت اجمل نواز کے نام سے ہوئی، ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے،ملزم کو شادمان کالونی گجرات سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا ایجنٹ ہے، ملزم کو ملتان ایئرپورٹ پر آف لوڈ کئے گئے 5 مسافروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم مسافروں کو یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے۔
15
ایف بی آر نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کا 2 ارب سے زائد کا سکینڈل پکڑ لیا .ایف بی آر نے خام مال کی درآمد میں بڑی خرد برد پکڑ لی، ایف بی آر نے جعلساز کمپنی پر67 کروڑ 60 لاکھ روپے کا سرچارج بھی لگا دیا۔فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کے مطابق جعلساز کمپنی نے 36 کروڑ 90 لاکھ، 22 کروڑ 20 لاکھ اور 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کا کلنکر امپورٹ کیا، کمپنی کے گودام میں 3 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 3 لاکھ 95 ہزار ٹن کلنکر غائب ہے۔
حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی نے رعایتی سکیم کا غیر قانونی استعمال کر کے چار بار سیمنٹ کا خام مال درآمد کیا، جعلساز کمپنی کے تفتان اور گوادرڈرائی پورٹس پر امپورٹ سٹاک کے شواہد نہیں ملے۔