1
پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے ہم ایک جماعت یا کسی فرد کے لیے نہیں پاکستان کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بھی بڑی کامیابی ہے، اچھے مناظر ہوتے ہیں جب آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور چائے پیتے ہیں، اچھی گفتگو ہوتی ہے،کم سے کم کمیٹی کی حد تک ہم نے ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیا، ہم نے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا۔
ہم جماعت یا کسی فرد کےنہیں پاکستان کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ساتھ طے ہوا تھا، بعد میں خان صاحب بھی متفق ہوئے تھے، دہشتگردی کے عفریت سے خیبرپختونخوا متاثر ہے ،کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم تو شروع سے ہی مذاکرات پر آمادہ تھے، نوازشریف نے پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی۔
2
کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 ہندو خواتین زیرحراست,ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ عیشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ ایشا دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہیں، ملزمہ کو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا۔ ملزمہ عیشا دیوی کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
3
موٹروے پر فتح جنگ کے قریب بس حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 7 زخمی,ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ موٹر وے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے
4
نوشہر و فیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کےمطابق 7 لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق نوشہرو فیروز کی تگڑ برادری سے ہے۔
5
پاکستان باتوں اور لشکر کشی سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، عطاتارڑ کے پی حکومت پر برس پڑے .خیبرپختونخوا(کے پی) میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، جس وقت کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اُس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے پی ٹی آئی کی دوستی تھی تو ٹھیک ہے مگر پھر اس دوستی کا سدِباب بھی تو کرتے۔خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، جس وقت ضلع کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اُس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا کام ہے یا کسی اور کا؟ آپ نے پنجاب کی طرح سی ٹی ڈی کو آرمی سے تربیت کیوں نہیں دلوائی؟
6
پاکستان شیخ وقاص کی بلاول اور خواجہ آصف پر کڑی تنقید، سیاسی مداری قرار دیدیا . تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ناراض سیاسی بچہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ زرداری اور شریف خاندانوں کا سیاسی خاتمہ قریب ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ یہ سیاسی مداری اندرون خانہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان ہی پاکستان کی واحد سیاسی حقیقت ہے جس نے ملکی ترقی کیلئے اپنے سکون وآرام کی قربانی دی۔
7
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن تک 3.62 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی صورت حال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے گی، اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔ پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگتا ہے ، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی پر کام کیا گیا ہے۔