1
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔ دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر277 روپے40 پیسے کا ہوگیا۔
2
دبئی چیمبر آف کامرس کے مطابق انڈین سرمایہ کار 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران چیمبر میں غیر اماراتی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سرفہرست رہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران 12 ہزار 142 نئی انڈین کمپنیوں نے چیمبر میں رجسٹریشن کرائی ہےانڈیا کے بعد پاکستان 6 ہزار61 نئی کمپنیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مصر کی 3 ہزار 611 نئی کمپنیاں چیمبر ممبر کے طور پر رجسٹر ہوئی ہیں۔
اس عرصے کے دوران نئی شامی کمپنیوں کی تعداد دو ہزار 62 رہی، برطانیہ کی ایک ہزار 886 نئی کمپنیاں رجسٹر ہیں۔
3
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نےغزہ میں اسپتالوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال ایک بار پھر اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے بیان میں کہا کمال عدوان اسپتال غیر فعال ہے، مریضوں کو انڈونیشین اسپتال منتقل کیا گیا،انڈونیشن اسپتال میں 7 مریض اور عملے کے 15 ارکان موجود ہیں۔


