1
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ،ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 3900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 422 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
2
پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کٹوتی پر ایف بی آر کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست منظور کر لی، جس میں عدالت نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر اِن لینڈ ریونیو پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی اے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ایڈوانس ٹیکس کا دوبارہ سے تعین کیا، ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس جاری کئے بغیر ہی بینک سے ٹیکس کی مد میں رقم کاٹ لی۔
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ٹیکس پیئر کو نوٹس جاری کیا جانا لازم ہے، پراسیس پر عملدرآمد کے بغیر کی گئی کارروائی درخواست گزار کے بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
3
پنجاب حکومت کا کے پی اور بلوچستان کے بارڈر ایریا پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ،دستاویز کے مطابق اس حوالے سے پنجاب بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز سروسز رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں سکیورٹی کی بہتری کیلئے 50 فیصد خالی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی، بھرتیوں کی حد عمر میں 5 سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔
4
آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ،1937ء میں ایم سی جی میں 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا تاہم آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی آئے۔یہ ریکارڈ 1937ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں قائم ہوا تھا،
5
افریقی ملک ایتھوپیا میں باراتیوں کو لے کر جانے والا ٹرک دریا میں گر نے سے 71 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افسوسناک حادثے میں شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 68 مردوں اور 3 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
شادی کے گھر کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں اور پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا تھا۔


