1
پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں سابق کرکٹر ارشد پرویز کےخاندان اور دوستوں سے تعزیت کااظہار کیا گیا ہے۔
ارشد پرویز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14ہزار 986 رنز اسکور کیے ہیں اور 1978 میں انگلینڈ کےخلاف 2 ون ڈے میچزمیں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔
2
پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست، کمشنر ان لینڈ ریونیو پر جرمانہ عائد،پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کٹوتی کےخلاف کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
3
پاکستان بزنس فورم کا ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ،پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت ایک صفحے کا نیا، سادہ اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرائے، نئے ٹیکس قوانین بل پاس کرنے سے قبل ٹیکس فائل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہو گی، نان فائلر کیٹگری بھی حکومت کی اپنی بنائی ہوئی تخلیق ہے۔
نائب صدر احمد جواد کا کہنا ہے کہ پاکستان بزنس فورم نے حکومت کو ٹیکس ریٹرن بھرنے کا آسان ڈرافٹ بھیج رہا ہے، ٹیکس فائلرز میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ پیجیدہ ٹیکس فائلنگ سسٹم ہے۔
4
طیارہ حادثے پر پیوٹن کی معافی کے بعد آذر بائیجان کے صدر کا سخت ردعمل،ہم نے روسی حکام کی جانب سے طیارہ حادثے میں حقائق چھپانے کی واضح کوششیں دیکھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 دسمبر کو قازقستان میں گرنے والے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے معاملے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ طیارہ روسی حملے کا نشانہ بنا۔


