1
شہباز شریف سے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کی ملاقات،ملاقات کے دوران محمد صادق خان نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
2
قرارداد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور اراکین اسمبلی نے مشترکہ طور پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو عالمی اور ملکی سیاست میں اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھنے اور حقیقی معنوں میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر کی مقبول ترین اور ہر دلعزیز سیاسی شخصیت تھیں۔
قرارداد کے مطابق بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لئے سرگرم رہیں، انہوں نے اپنی بے لوث اور دلیرانہ قیادت کے ذریعے نوجوان نسل کو درس دیا۔متن کے مطابق قومی اتحاد اور حب الوطنی سے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اس ملک پاکستان کی خاطر اپنے والد کی شہادت اور بھائیوں کی لاشیں اٹھائیں۔
بے نظیر بھٹو کا مقصد صرف عوام کو ان کا حق دلانا تھا، 18 ویں آئینی ترمیم بھی انہی کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
3
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو محترمہ عائشہ رضا فاروق ، وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب، نیشنل کوآرڈی نیٹر، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر انوار الحق موجود تھے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی نیشنل ٹیم لیڈ ڈاکٹر صوغائر اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر محمد صفدر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے مجھے خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم اور اس مہم کے لئے کام کرنے والے تمام انسداد پولیو ورکرز کی شبانہ روز محنت تعریف کی ہے۔ صحت کے تمام شعبوں، بشمول انسداد پولیو میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ صحت عامہ اور دیکھ بھال کی نگرانی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
انسداد پولیو مہم کے دوران متعلقہ افراد کے پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے دوروں کا منظم روسٹر ترتیب دیا جائے تاکہ ان مہمات کو اور زیادہ نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کے لئے اور زیادہ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو کسی طور پر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات لئے جائیں۔
4
اسلامی نظریاتی کونسل سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا خوش آئند ہے، اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے، رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔
مدرسہ کی رجسٹریشن پر ہونے والے اختلافات کو ختم اسی طرح کیا جا سکتا تھا، نئے اور پرانے بورڈ کے مدارس جس بھی ادارے میں رجسڑیشن کروانا چاہیں انہیں آزادی ہے۔
نئے آرڈیننس کے اجرا سے اس مطالبہ کو پورا کر دیا گیا ہے، حکومت نے انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے مدارس کے رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا۔ اس طرح ڈائریکٹر جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن سے رجسٹرڈ شدہ 18600 سے زائد مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہ ہے، دیگر مدارس کو جوکہ کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہ ہیں ان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی گفتگو
5
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کی کٹوتی کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست منظور کر لی، جس میں عدالت نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر اِن لینڈ ریونیو پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ اِس عدالت کے فیصلے کے بعد 2 ماہ میں اضافی ٹیکس واپسی کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔
6
بلوچستان میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پو لیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہونی تھی تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر 3مرتبہ مو خر کی گئی ، آج سے شروع ہونیوالی 7 روزہ پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، رواں سال دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان میں سب سے زیادہ 27 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ۔
7
پولیس نے کچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شاہزیب نامی مزدا ڈرائیور کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔مغوی شاہزیب کو چند دن قبل تھانہ شاہوالی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، شاہزیب نامی مزدا ڈرائیور کو لدھانی گینگ اور سکھانی گینگ نے مشترکہ واردات سے اغوا کیا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اغوا کار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔اغوا کار مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
روجھان پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کارروائی کی بدولت اغوا کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار کر دیا گیا۔
8
رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کا کیس: ملزم ہاشم عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ملزم ہاشم عباسی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت پیش کیا گیا تھا۔ملزم ہاشم عباسی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
9
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، مختلف سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 302 ارب کے نادہندہ ہیں۔
دستاویز میں مزید محکمہ خوراک سندھ اور بلوچستان 8، 8 ارب کے نادہندہ ہیں، دستاویز پاسکو 5 ارب اور وزارت خوراک کاٹن سبسڈی کی مد میں 2 ارب کا نادہندہ ہے۔دستاویز کے مطابق پاسکو، سندھ، پنجاب اور کے پی فوڈ ڈیپارٹمنٹ سمیت 14 ادارے ٹی سی پی کے نادہندہ ہیں، واجب الاد رقم میں 93 ارب روپے بنیادی رقم ہے، 302 ارب روپے میں سے 208 ارب مارک اپ کی رقم ہے۔
اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ٹی سی پی کا 100 ارب روپے کا نادہندہ ہے، نیشل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ 120 ارب روپے کا نادہندہ ہے، محکمہ خوراک پنجاب 16 ارب اور پختونخوا نے 12 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔


