1
مبینہ کرپشن الزامات، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم شاہ کو طلب کرلیا قاسم شاہ کو اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا، کمیٹی کو قاسم شاہ کے خلاف بحیثیت وزیر صحت اور وزیر سوشل ویلفیئر شکایات ملیں۔قاسم شاہ سے 6 ماہ قبل محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے کرسوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا گیا تھا۔
قاسم علی شاہ سے متعلق کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو جمع کرائے گی اور احتساب کمیٹی میں مصدق عباسی، شاہ فرمان اور قاضی انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی احتساب کمیٹی رکن قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ قاسم علی شاہ کو طلب کیا ہے، شکایات ان کے سامنے رکھیں گے، قاسم علی شاہ عائد الزامات کا جواب جمع کریں گے۔
2
پاکستان تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت کی۔
تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ رکھے گی۔ تحریک انصاف جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے۔
3
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے حکومتی مذاکرات کے حوالے سے تاریخ دیدی ۔ کہا ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔
حکومت سے ہمارے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اورآپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔
4
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے میں نے ڈیڑھ سال جیل کاٹی ہے، پھر کیا ضرورت ہے کہ ڈیل کرکے باہر نکلوں۔ عمران خان پوچھ رہےہیں کہ ڈیڑھ سال جیل کاٹی، پھرکیاضرورت ہےکہ میں ڈیل کروں اور جیل سے باہر نکلوں۔
عمران خان کا کہنا تھا جب میرے کیس ختم ہوگئے ہیں تو میں اس موقع پر ڈیل کیوں کروں، اپنے کیسز کا سامنا کروں گا اور بنی گالہ میں نظر بند نہیں ہوں گا۔ پارٹی چھوڑنے والوں کےکیس کیسے معاف کر دیےگئے، 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، پارٹی کو کرش کرنا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو
5
پاکستان بزنس فورم نے وفاقی حکومت سے ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت ایک صفحے کا نیا، سادہ اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرائے، نئے ٹیکس قوانین بل پاس کرنے سے قبل ٹیکس فائل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہو گی، نان فائلر کیٹگری بھی حکومت کی اپنی بنائی ہوئی تخلیق ہے۔
پاکستان بزنس فورم نے حکومت کو ٹیکس ریٹرن بھرنے کا آسان ڈرافٹ بھیج رہا ہے، ٹیکس فائلرز میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ پیجیدہ ٹیکس فائلنگ سسٹم ہے۔ 5 سالہ اُڑان پاکستان پروگرام میں ٹیکس اصلاحات اور روپے کی مضبوطی بھی شامل ہونی چاہیے، ٹیکس حکام کو مجوزہ نئے ٹیکس قوانین کی تعمیل کیلئے وسیع اختیارات دینا عوام میں مزید بےچینی پیدا کرے گا۔
6
ترکیے میں قید کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللّٰہ اوکلان ہتھیار ڈالنے پر آمادہ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللّٰہ اوکلان’ کردستان ورکرز پارٹی‘ کے سربراہ ہیں جنہیں 1999 میں کینیا سے ترکیہ کی اسپیشل فورسز نے گرفتار کیا تھا۔
ترک حکومت کی مخالفت میں دہائیوں سے جاری کرد بغاوت کے سربراہ اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے قیدی رہنما عبداللّٰہ اوکلان نے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے رضامند کر سکتے ہیں۔
7
انٹر بینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر آج 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہو تھا۔آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔