1
ہمارا مطالبہ ہے قومی اور صوبائی حکومتوں کی طرح بلدیاتی حکومت بھی ہو، جن کو پھانسی گھاٹ تک پہنچایا مائنس وہ بھی نہ ہوسکے۔
آنے والے وقت میں آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے عام آدمی اپنی شناخت کھودے گا لیکن جو آرٹ کو پہنچانتے ہیں شاید وہ نہ کھوسکے۔مائنس کبھی بھی کوئی نہیں ہو پایا ہے ، جن کو پھانسی گھاٹ تک پہنچایا مائنس وہ بھی نہ ہوسکے، میاں برادران اور عمران خان سے کہہ چکا ہوں تبدیلی لانی ہے تو ایوان سے لائیں، وقت بڑا قیمتی ہے اور مذاکرات لازم ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کالاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس میں منعقدہ تقریب سے خطاب
2
چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کُرم کے مسئلے پر ہم اپنی پگڑیاں فریقین کے قدموں میں رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ مدارس رجسٹریشن آرڈیننس کے تحت وزارت تعلیم اور صنعت و تجارت دونوں میں سے کسی بھی وزارت میں مدارس کی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔مدارس دینی تعلیم کے مرکز ہیں، ہم کل بھی مدارس کے چوکیدار تھے اور آج بھی ہیں جبکہ آئندہ بھی رہیں گے، آرڈیننس کے تحت ڈی جی آر ای کے نظام کو سب نے تسلیم کر لیا ہے۔
3
پنجاب کی جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ،پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور 2 ارب 30 کروڑ لاگت سے پنجاب کی 44 جیلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جائے گا۔ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی سکیم بھی منظور کرلی ہے۔
4
سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے مینز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیاانگلینڈ کے ہیری بروک، جو روٹ، بھارت کےجسپریت بمراہ اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نامزدگیوں میں شامل ہیں،ہیری بروک نے سال 2024 میں 12 ٹیسٹ میچز میں 55 کی اوسط سے 1100 رنز بنائے،جسپریت بمراہ نے 13 ٹیسٹ میں 14.92 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیںجو روٹ نے 17 ٹیسٹ میچز میں 1556 رنز بنائے جبکہ اوسط 55.57 رہی،ٹریوس ہیڈ نے 9 ٹیسٹ میچز میں 608 رنز کیے اور اوسط 40.53 رہی۔
5
وزیراعلیٰ سندھ نےسجاول میں غیرملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا۔ اس قسم کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔ سجاول پولیس فوری سیاحوں کے ساتھ رابطہ کرکے انکو اپنی فیملیز کے ساتھ رابطے کے لئے عارضی طور پر موبائل فون فراہم کرے۔کہا سیاح ہمارے مہمان ہیں،ان کے ساتھ اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا


