1
نسداد دہشتگردی عدالت نے سکیورٹی اداروں کو دھمکیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کیخلاف سکیورٹی اداروں کو دھمکیوں اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 کالاکھ روپے جرمانے کی سزا سناد ی اور ڈی جی نادرا کو خالد خورشید کا شناختی کارڈ بلاک کرنے احکامات جاری کردیے،عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا ہے کہ مجرم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے۔
2
مریم نواز سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، صحت، زراعت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شکرگزار ہیں۔ پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
ترک قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے
3
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہادر سپوت دشمن کے ناپاک ارادوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔ دلیر اے ٹی ایس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خدمت ہر فیلڈ میں رہنے والے لوگ کر رہے ہیں لیکن ملک کیلئے خون بہانا عظیم لوگوں کا کام ہے۔
ہمارا دشمن بزدل بھی ہے اور چالاق بھی ہے، دشمنوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را فنڈنگ کرتی ہے، را دشمنوں کو معصوم لوگوں کے قتل وغارت میں لگاتی ہے، اس جنگ کا آخر کچھ بھی نہیں، آپ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے، افواج اور جوان مل کر آپ کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملائیں گے۔کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
4
حج لیبر کوٹہ پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب،وزارت مذہبی امور نے اداروں سے حج لیبر کوٹہ پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب کر لیں ۔حج پالیسی 2025 کے مطابق لیبر کوٹہ کے لیے 300 نشستیں مخصوص ہیں ، پبلک، کارپوریٹ سیکٹر کے سکیل 1 تا 9 کے مساوی ملازمین، مزدور، صنعتی کارکن اور کان کن لیبر کوٹہ کے اہل ہوں گے۔
سماجی ذمہ داری کے تحت لیبر کوٹہ کے حج اخراجات متعلقہ ادارہ برداشت کرے گا، کارپوریٹ اداروں کا ای او بی آئی ، ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، خواہشمند ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو 15 جنوری تک درخواستیں جمع کروائیں۔
5
وی سی نشتر کیخلاف کارروائی، فیکلٹی ممبران نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔استعفے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہم نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران آپ کو بھاری دل کے ساتھ خط لکھ رہے ہیں، اعلیٰ حکام کی جانب سے فیکلٹی اور وائس چانسلر کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویے کے حالیہ واقعات پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔متن میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ ہم اپنے متعلقہ عہدوں سے اپنا اجتماعی استعفیٰ پیش کر رہے ہیں۔
6
شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران مذہبی جماعت کے 7 مقامات سے دھرنے ختم کرا دیئے جبکہ 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے اور جانے والا راستہ کھول دیا گیا جبکہ فائیو سٹار چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔مذہبی جماعت کی جانب سے شمس الدین عظیمی روڈ سرجانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد روڈ کو ٹریف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔