اسلام آباد (ای پی آئی) مسلم لیگ ن کی صوبائی رہنما حنا پرویز بٹ نجی ٹی وی بول نیوز پر پھٹ پڑیں.

سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئیٹ میں حنا پرویزبٹ نے لکھا ہے کہ بول نیوز کو پی ٹی آئی کا ترجمان بنتے ہوئے شرم آنی چاہیے.

یاد رہے کہ بول نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کی گئی ہے جس میں حنا پرویزبٹ کی تصویر شیئر کتے ہوئے کہاگیا ہے کہ "ایک حرف حنا پرویز بٹ کےلئے ” اس پر ردعمل میں حنا پرویزبٹ نے ٹوئیٹ کی ہے.

یاد رہے کہ اس سے قبل حناپرویزبٹ سوشل میڈیا پر وضاحت کرچکی ہیں کہ یہ تصویراس وقت لی گئی جب اذان ہورہی تھی.

حناپرویز بٹ اعتماد کے ووٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں جعلی گنتی پر خوش ہونے والے ذرا صوبے پر نظر دوڑائیں، لوگ آٹے کے حصول کیلئے مر رہے ہیں۔۔