1
انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا، رواں سال روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔مجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں سال 2024 میں ڈالر مجموعی طور پر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا سال 2023 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے تھی۔
2
نئے سال کے موقع پر مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سستی کر دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری 2025 سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 47 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جنوری کےلیے 2953روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
3
نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔نمائش چورنگی پر ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی ہے، مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی 6 موٹرسائیکلیں جلادی گئیں جبکہ پولیس چوکی بھی نذرآتش کردی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں، مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے نمائش چورنگی پر موجود کیمپ بھی اکھاڑ دیا ہے۔
4
وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا۔تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،گورنر کے پی بھی شامل ہوئے، وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
آخری نو ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرواکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔نوازشریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پرقربان کردیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا اڑان پاکستان تقریب سے خطاب
5
جنسی ہراسگی کیس میں ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ برقرار،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال 9 روز مقدمے کی سماعت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہٹن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں رائٹر اور صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے5 ملین ڈالرجرمانہ عائد کیا تھا۔ٹرمپ نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کردیا۔
6
سال کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے جب کہ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔ آج دس گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر برقرار ہے جب کہ عالمی بازار میں بھی سونےکا بھاؤ 2614 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
ملک میں سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 اعشاریہ 9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
7
بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل اہم آسٹریلوی بولر انجری کا شکار،رپورٹس کے مطابق مچل اسٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمرکی تکلیف ہوئی تھی، انہوں نے باکسنگ ڈےٹیسٹ میں کمرکی تکلیف کے باوجود بولنگ کی۔اب مچل اسٹارک کی بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔


