1
2024 میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کتنا قرض لے چکا ہے؟29اکتوبر 2024 میں 50کروڑ ڈالر کا قرض ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) منظور ہوا ہے یہ قرض ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے دیا گیا تھا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ رقم پاکستان کو موصول ہو چکی ہے۔
دسمبر 2024 میں 33 کروڑ ڈالر کا قرض ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) سے منظور ہوا ہے یہ رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کی جائے گی خاص طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
دسمبر 2024 میں 20 کروڑ ڈالر کا قرض ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) سے منظور ہوا ہے یہ قرض بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
2
منگل کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو آن لائن ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ دی گئی۔
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق آسٹریا کے سوا کسی ملک میں نہیں۔ الیکشن کمیشن نے حکومت کو ہیکنگ کے خطرات سے آگاہ کردیا تھا، نجی و بعض ممالک کے ہیکرز بھی مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں اس لئے عام انتخابات میں بالکل انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے سوال اٹھائے کہ دہری شہریت والے ارکان پارلیمان نہیں بن سکتے تو وہ ووٹ کیسے دے سکتے ہیں ؟، اگر اورسیز ووٹ دے سکتے ہیں تو پھر الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ہونی چاہیا ور اگر ارکان پارلیمانی کو دہری شہریت کا حق نہیں تو ججز اور بیورو کریسی کو کیوں ہے؟۔
3
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں فروری 2025 میں ہونے والی پاک بحریہ کی کثیرالجہتی مشق امن اور ڈائیلاگ پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بحیرہ ہند میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ پر غور اور میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔
4
خیبر پختون خوا حکومت نے مستحق بچیوں کی شادیاں کروانے اور 2 ، 2 لاکھ روپے نقد دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اجلاس ہوا جس دوران جہیز فنڈ کے تحت مستحق بچیوں کی شادیوں کے اجتماعی پروگرام کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی، شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی، شادی کرنے والی ان مستحق بچیوں کو دو، دو لاکھ روپے نقد بھی دئیے جائیں گے۔پناہ گاہوں کے بجٹ کو صوبائی حکومت کے مستقل بجٹ کا حصہ بنایا جائے، صوبے میں غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت
5
ترجمان اقتصادی امور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بین کے درمیان قرض پروگرام معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔
معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 200 ملین ڈالر فراہم کرے گا، معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کے لئے استعمال کی جائے گی، معاہدے سے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں استفادہ حاصل کرسکیں گی، تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو اس معاہدے سے مستفید ہونگی، وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے۔
6
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرامن دھرنوں کے خلاف نہیں مگر عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ پارا چنار کا مسئلہ کراچی میں نہیں ، ادھر ہی حل ہوگا۔شہر کے 8 مقامات سے دھرنے ختم کرادئیے، 4 پر جاری ہے، مذاکرات اور انتظامی ایکشن کے ذریعے عوام کی پریشانی دور کریں گے۔مذاکرات اور انتظامی ایکشن کے ذریعے عوام کی پریشانی دور کریں گے، کچھ مظاہرین نے نامناسب باتیں بھی کیں، امن قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
7
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق اعظم ورسک بائی پاس روڈ پر بم کو مو ٹر سائکل میں نصب کیا گیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکا اعظم ورسک بائی پاس پر ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔