1
محمکہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کردیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
2
ضلع کُرم کے امن جرگے میں ایک فریق کی جانب سے معاہدے پر دستخط نہ کیے جاسکے۔ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے کوہاٹ میں گرینڈ امن جرگہ کی آج کی نشست برخاست ہو گئی اور اب جرگہ کل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امن معاہدے پر ایک فریق پہلے ہی دستخط کرچکا ہے، دوسرے فریق کے دستخط کے بعد ممکنہ طور پرآج معاہدے کو حتمی شکل دی جانی تھی۔جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ بدھ تک کا وقت مانگا تھا، جرگہ آج ہی طلب کرلیاگیا۔
3
اسٹاک ایکسچینج: سال 2024 کے دوران 100 انڈیکس میں 50 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ،رواں سال 100 انڈیکس میں 52 ہزار 675 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور رواں سال کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 126 کی سطح پر ہے۔سال 2024 میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 39 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 59 ہزار 191 پوائنٹس رہی۔رواں سال بازار میں 139 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ شیئرز بازار میں 2024 کے کاروبار کی مالیت 5 ہزار 464 ارب روپے رہی۔
4
سال کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔مجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں سال 2024 میں ڈالر مجموعی طور پر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا سال 2023 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے تھی۔
5
کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت نے 9 مقامات پر دھرنے دے دیے۔اسٹار گیٹ شارع فیصل، کورنگی، ٹاور، پرانی سبزی منڈی، گرومندر، ناگن چورنگی، عیسیٰ نگری، برنس روڈ اور قیوم آباد پر دھرنوں سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبرپرمذہبی جماعت کے دھرنا کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔