1
پاکستان کے معروف روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ نے پیشگوئی کی ہے کہ ہم جن مشکلات سے نکل رہے ہیں اب بھارت ان میں پھنسنے جا رہا ہے ۔سماء کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو ‘‘ میں روحانی اسکالر سید سرفراز شاہ نے نئے سال 2025 میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پر پیشگوئیاں کیں۔
روحانی اسکالر نے پیشگوئی کی کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا مستقبل اچھا ہوگا، ہر بیوی کا شوہر پر اثرو رسوخ ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے۔سید سرفراز احمد نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) سے متعلق پیشگوئی کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے میں وقت ہے اور انہیں میچور ہونے میں بھی وقت لگے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ مریم نواز زندگی کے اچھے دن دیکھ رہی ہیں اور ہوسکتا ہے مزید آگے جائیں لیکن مستقبل میں وزیراعظم بنتی نظر نہیں آتیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی عملی سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہے اور وہ خود شاید پاور میں آنا پسند نہیں کریں گے۔
2
بلدیاتی انتخابات، نوازشریف کا پارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ، صدرمسلم لیگ ن نواز شریف نے جنوری سے باقاعدہ عوامی رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وہ جنوری میں ملاقاتوں کا آغاز کریں گے،ملاقاتیں ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہوں گی۔
پہلے مرحلے میں پنجاب کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں ہوںگی،پنجاب کی قیادت سے چارمرحلوں میں ملاقاتیں کی جائیں گی،پنجاب کوعوام میں مقبول ترین جماعت بنانے کے لئے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔
3
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے سائن اپ کر لیا۔ آسٹریلیا کے سپر سٹار ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیاہے ، ڈیوڈ وانر پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔
گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کیلئے غیرملکی ڈرافٹس میں باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔