لاہور (ای پی آئی )پاکستان شو بزانڈسٹری میں خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے خوبصورتی بڑھانے کے مصنوعی طریقے اور سرجری کروانے پر قدرتی حسن کو ترجیح دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوبصورتی اوروقار عمر کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو عمر بڑھنے، باریک لکیروں اور جھریوں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپ اپنی قدرتی جلد میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔ عمر آپ کی شخصیت میں نکھار ڈالتی ہے اور وقار میں اضافہ کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بوٹوکس کروانے والے تمام چہرے ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ کیا وہ ایک جیسے نہیں ہیں؟
میرے خیال میں فردکو اپنی شکل وصورت کے بارے میں پراعتماد ہونا چاہیے، لیکن اگر کسی کو یہ پروسیجر کروانا ہے، تو یہ اس کی اپنی پسند ہے۔