1
پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارت کا گھناؤناکرداربےنقاب ہوگیا۔عالمی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو عیاں کردیا۔ جریدے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ بھارتی ایجنسی ’را‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ’’گزشتہ اپریل 2نقاب پوشوں نے لاہور میں تامبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے‘‘، یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارتی خفیہ قتل مہم کا تسلسل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ ے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا۔شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی افراد کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔ 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں ’’بھارت کے براہ راست ملوث ہونے‘‘ کا انکشاف کر چکے ہیں۔
2
امریکا کے محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ چینی حکومت کے اسپانسرڈ ہیکرز نے رواں ماہ اہم دستاویزات تک رسائی اور معلومات چرائی، جس سے اہم واقعہ سے جوڑ دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ہیکرز نے سروس فراہم کرنے والے کی جانب سے استعمال کی جانب والی کی تک رسائی کی، جس سے محکمہ خزانہ کے افسران دور سے ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے کلاؤڈ سروس استعمال کرتے تھے۔اراکین پارلیمان کو آگاہ کیا گیا کہ کی چرائے کے لیے رسائی کے ساتھ ہیکرز سروس کی سیکیورٹی پر کنٹرول حاصل کرنے، محکمہ خزانہ کے چند صارف ورک اسٹیشنز تک دور سے رسائی اور ان کی مدد سے رکھی ہوئی ان کلاسیفائیڈ دستاویزات تک رسائی میں کامیاب ہوئے۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر اس واقعے کو چین کی حکومت کے اسپانسرڈ ایڈوانسڈ تھریٹ (اے پی ٹی) ہیکرز سے جوڑ دیا گیا ہے۔
3
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔کہا کہ نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔ سال 2025 میں داخل ہوتے ہوئے ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا اور کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں۔ہمیں ملک سے غربت اورعدم مساوات کے خاتمے اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
4
پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سال نو کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور شور و غل کرنے کے الزام میں 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا۔ایس ایس پی غربی طارق الہی مستوئی کے مطابق، ضلع غربی پولیس نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان ملزمان میں تھانہ اورنگی سے 3، منگھوپیر سے 3، سرجانی سے 2، گلشن معمار سے 2، پاکستان بازار سے 1 اور مومن آباد سے 1 ملزم شامل ہیں۔ پولیس نے ان ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے 13 پستول اور رائفلز برآمد کیں۔ایس ایس پی کیماڑی کپیٹن (ر) فیضان علی کا کہنا تھا کہ ضلع کیماڑی پولیس نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان تھانہ ڈاکس سے 2، سعیدآباد سے 2، اتحاد ٹاؤن سے 1 اور تھانہ جیکسن کی حدود سے 1 ملزم تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا۔ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے اطلاع دی کہ ضلع وسطی پولیس نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان میں خواجہ اجمیر نگری سے 2، لیاقت آباد سے 1، سپر مارکیٹ سے 1، جوہر آباد سے 1 اور سرسید کی حدود سے 2 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے ان ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق، کورنگی کے مختلف علاقوں میں سال نو کی رات ہوائی فائرنگ اور شور شرابے میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 2 ملزمان زمان ٹاؤن، 3 ملزمان کورنگی انڈسٹریل ایریا اور 6 ملزمان لانڈھی سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ پولیس نے شور و غل اور ہلڑ بازی کے الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
5
کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر اوٹاوا پہنچ گئے.محمد سلیم نے نیشنل یونیورسٹی آف ملائیشیا سے ڈپلومیسی اور حکمت عملی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور1995 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔محمد سلیم کا مقصد سیاسی، اقتصادی، سرمایہ کاری، تجارت، اعلیٰ تعلیم، ثقافتی تبادلے اور عوام سے عوام کے رابطوں پر توجہ مرکوز کرنے والے اقدامات اور موجودہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔
6
شہر قائد میں آج دو مذہبی جماعتوں کی جانب سے 6 مختلف مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت نے 4 مقامات پر دھرنے دیے ہیں، جن میں ابو الحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن، کامران چورنگی، نمائش چورنگی اور واٹر پمپ انچولی شامل ہیں۔دوسری جماعت نے 2 مقامات گلبائی پراچہ چوک اور شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبر پر دھرنے دیے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنوں کے مقامات پر سڑکوں کے ایک ٹریک مکمل طور پر بند ہے جبکہ دوسرے ٹریک پر ٹریفک کو رواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔صبح کا وقت اور سردی کے باعث مجموعی طور پر شہر بھر میں ٹریفک معمول سے کم نظر آ رہی ہے۔دھرنوں کے باعث ان علاقوں کے اطراف میں کئی سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور متبادل راستوں پر بھی ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد کئی مقامات پر دھرنوں کو ختم کر دیا گیا ہے، تاہم دھرنوں کے متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔مسافر حضرات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتجاجی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
7
صوبائی محکمہ داخلہ نے قیدیوں کی فلاح کے لیے ایک اور اقدام کرتے ہوئے پنجاب کی 43 جیلوں میں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ کے لیے پلان تیار کرلیا، اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چیف سائیکالوجسٹ ہر ماہ 5 جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کریں اور کم از کم 2ریجن میں جاکر جیلوں کا معائنہ کریں۔منصوبے کے مطابق پنجاب کی ہر جیل میں تعینات سائیکالوجسٹ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ جیل میں قیدیوں کے رویے اور کردار میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ چیف سائیکالوجسٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام جیلوں میں قائم ذہنی صحت مرکز کا خود دورہ کریں گے۔


