1
نئے سال کا آغاز، سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ,کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
2
عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی .عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب میں 59 مقدمات درج ہوئے، عمران خان کو 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی 18 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، عمران خان کو 2 مقدمات میں ببگناہ قرار دیا جا چکا ہے، پنجاب کی حدود میں درج کل 59 مقدمات میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف درج 48 مقدمات میں نامکمل چالان جمع کروائے گئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمہ میں مکمل چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔
3
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ 4 ارب ڈالر نقصان کا انکشاف ,پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان آٹھویں نمبر پر آ چکا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں پر کنٹرول نہ کیا تو 2080 تک درجہ حرارت میں 4 ڈگری مزید اضافہ ہو سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زیر زمین اور پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ 2030 تک پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی فنانسنگ کیلئے پانڈا بانڈز اور گرین بانڈز کا اجرا نیشنل کلائمیٹ فنانس اسٹریٹیجی میں شامل ہے۔
4
نادرا کی جانب سے پہلی بار 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خصوصی ب فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء مرحلہ وار 15 جنوری سے ہوگا، نادرا کا محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم میں شامل کیا جائے گا۔ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اورغلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔
5
ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔رجب المرجب 1446 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں آج نماز عصر کے بعد منعقد ہوں گے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد آج وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقدہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔
6
لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج ,درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ نجی کمپنی چڑیا گھر میں آنے والے شہریوں کی جیبوں سے پیسے بٹور رہی ہے، پارکنگ، داخلہ فیس کے علاوہ چڑیا گھر میں جھولوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی ہیں، چڑیا گھر کے جانوروں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چڑیا گھر کو نجی انتظامیہ سے واپس لینے کے احکامات صادر کرے،عدالت چڑیا گھر میں اضافی فیسوں کی وصولی روکنے کا بھی حکم دے۔
7
رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔کہا کہ پاکستان مزید لشکر کشی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں سیاسی استحکام لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
8
سال نو 2025 کا پہلا کیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 56 پیسے پٹرول اور 2 روپے 96 پیسے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حقائق کے برعکس کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکانزم نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
9
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 12 بجتے ہی گولیوں کی تڑتڑاہٹ، 2 خواتین سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔شہرقائد میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، سولجر بازار بہادر آباد اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ کی گئی، کھارادر، جمشید کوارٹر، اولڈ سٹی ایریا، ناگن چورنگی، قلندریہ چوک، شادمان ٹاؤن کے علاقے فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھے۔فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا ایکشن لیتے ہوئے گلشن معمار سے8 ملزموں کوگرفتار کر لیا
10
پشاور سے لندن 10 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے مطابق چرس کو ڈبوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا، دوران تلاشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے دس کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، منشیات کو انتہائی مہارت سے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔
11
انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ انڈور باؤلز چیمپئن شپس میں اسرائیل کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ باؤلز ٹور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگست میں سکاٹش انٹرنیشنل اوپن میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت پر سیاسی حوالوں سے کشیدگی پھیل گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ صورت حال کی نوعیت کا ادراک کرتے ہوئے ورلڈ باؤلز ٹور بورڈ نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ مشکل فیصلہ کیا کہ اسرائیل کو آنے والے ورلڈ انڈور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ واپس لیا جائے۔
12
پانچ برسوں کے دوران کیپسٹی پیمنٹس میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔سال 2019 میں کیپسٹی پیمنٹس 611 ارب تھیں، 2024 میں 1900 ارب سے تجاوز کر گئیں، کیپسٹی پیمنٹس میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی شرح سود قرار دی گئی ہے۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس کو کم کرنے کے لیے بجلی کی طلب میں اضافہ کرنا ہو گا، سال 21-2020 میں کیپسٹی پیمنٹس 613 ارب روپے تھیں، سال 22-2021 میں یہ حجم بڑھ کر 775 ارب روپے ہو گیا، کیپسٹی پیمنٹس میں بڑا اضافہ سال 23-2022 میں دیکھنے کو ملا۔نیپرا نے کہا ہے کہ سال 23-2022 میں پاور پلانٹس کو 1300 ارب سے زائد کی ادائیگیاں کرنا پڑیں، مہنگائی کی وجہ سے نئے بجلی گھر منصوبے لگانے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، مختلف کمپونیٹس کو اعتدال میں لانا پڑے گا۔


