1
آئی ایم ایف کے دباؤ پر ممکنہ منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا. ایف بی آر نے پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے 26 فیصد اور دسمبر میں 35 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرلیا۔ جولائی تا دسمبر 5 ہزار 624 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا البتہ مقررہ ہدف کے مقابلے 385 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔دسمبر میں ٹیکس ریونیو میں 35 فیصد گروتھ نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ممکنہ منی بجٹ کا خطرہ ٹال دیا۔ ایف بی آر نے پہلی ششماہی میں 5 ہزار 624 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا۔ اگلی ششماہی میں 7 ہزار 346 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرکے شارٹ فال پورا کیا جائے گا۔ایف بی آر حکام کے مطابق دسمبر میں ٹیکس ریونیو میں 35 فیصد گروتھ اضافی ٹیکس اقدامات سے بچائے گی، مالی ڈسپلن اور انتظامی اقدامات کے ذریعے ٹیکس وصولی میں مزید بہتری کا پلان بھی زیرغور ہے۔
2
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے پی ایس ایل کیلئے سائن اپ کرلیا.ڈرافٹنگ میں منتخب ہونے کے بعد وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد کی جائے گی۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروالیا، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ایڈم ملنے نے مجموعی طور پر 185 ٹی 20 میچز میں 212 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے،
3
ملکی معاشی بحالی کے نتیجے میں اشیاء خورو نوش کی قیمتیں بھی نیچے آنے لگی، فیصل آباد کی غلہ منڈی میں گزشتہ دو ماہ میں دالیں فی کلو 50 روپے سے 100 روپے تک سستی ہوگئیں جبکہ گھی اور کوکنگ آئل میں 30 روپے فی کلو تک کی کمی آئی۔مہنگائی میں کمی ثمرات عوام کو ملنے لگے، فیصل آباد میں دالوں کی قیمتوں میں مسلسل کمی رونما ہورہی ہے۔دال چنا 375 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے 300 سے کم ہوکر 250 روپے جبکہ دال ماش 90 روپے کمی کے بعد 430 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگی۔
4
حکومت رواں مالی سال میں بھی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنےمیں ناکام رہی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی گروتھ) 2.52 فیصد کے بجائے صرف 0.9 فیصد رہی۔نیشنل اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں مالی سال 2023،مالی سال 2024اورجاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے جی ڈی پی نموکی نظرثانی شدہ اعدادوشمارکی منظوری دی گئی۔بیان کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں نموکی شرح 0.92فیصدریکارڈکی گئی ہے، زراعت میں 1.15فیصد اورخدمات کے شعبہ میں 1.43فیصد کا اضافہ ہواہے۔اجلاس میں مالی سال 2024کیلئے جی ڈی پی کی نظر ثانی شدہ نمو2.50فیصد کرنے کی منظوری دی گئی اس سے پہلے این سی اے نے 2.52فیصد شرح نمو کی منظوری دی تھی۔
5
پنجاب حکومت نے نقل مافیا کے خاتمے کیلئے 2025ء میں امتحانات میں موجودہ افسران کو تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل مافیا کے خاتمے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے سے موجودہ افسران کو 2025ء میں ہونے والے امتحانات میں تعینات نہیں کیا جائے گا، امتحانات کے انعقاد کیلئے نئے انتظامی افسران تعینات ہونگے
6
(پی ٹی اے) اور ہواوے پاکستان نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں دستخطوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاہدے میں صلاحیت کی تعمیر، ٹیکنالوجی کی جدت، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل شمولیت پر توجہ دی گئی ہے۔شراکت داری کا مقصد جی فائیو، مصنوعی ذہانت، محفوظ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنا ہے۔
7
جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیاد پر25.1فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر2024 جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 285ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.1فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 227.8ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
8
کوئٹہ میں نو حصار کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا، دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔پولیس
9
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، موجودہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ ہوا۔توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 120 فیصد جبکہ دیگر اہم شعبوں میں 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 31.65 ارب ڈالر کی ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان اہم نقاط پر اتفاق ہوا، جس سے قومی خزانے کو 300 ارب روپے تک بچت متوقع ہے


