1
کھیل آسٹریلیا سے شکست، بھارتی کوچ کھلاڑیوں پر برس پڑے، الٹی میٹم بھی دیدیا .بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن ٹیسٹ میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 184 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھارتی ٹیم کا ٹیسٹ چیمئنز شپ کے فائنل میں پہنچنا مزید دشوار ہو گیا ہے۔آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم میں ماحول آئیڈیل نہیں ہے، سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر چھوتے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے اور انڈین ڈریسنگ روم کی افراتفری کو سامنے لے آئے۔
2
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔نئے سال کا سورج نئی آرزووں، نئی امنگوں اور نئے خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا، اس موقع پر ملک کے صدر نے سالِ نو پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی لےکر آئے، اُمید ہے کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔
3
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے اور پی ٹی آئی 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کرےگی۔دو روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نہ ڈیل کریں گے اور نہ بنی گالہ میں نظر بند ہوں گا، ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکا ہوں، مقدمات کا سامنا کروں گا۔پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ورکرز کی رہائی تک جیل سے نہیں نکلیں گے۔
4
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں احتجاج کے طریقوں پر اتفاق کرلیں، حدود طے کرلیں کہ اس سے آگے لائن کراس نہیں ہوگی۔
5
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جب تک حریف سیاسی جماعیتں بیٹھ کربات نہیں کریں گی تب تک سیاسی استحکام ممکن نہیں ہے۔تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں احتجاج کا طریقہ کار ڈال دیں تو یہ بہت اچھی بات ہوگی، سال 2025 میں سیاسی استحکام کے لیے عمران خان اور تحریک انصاف کے سیاسی قیدیوں کو رہا جائے۔
6
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے وکیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا فوجی ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جنرل فیض کی وکالت کر رہے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جنرل فیض عمران خان کیخلاف سلطانی گواہ بننے جا رہے ہیں تو میاں اشفاق کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کیونکہ مقدمے کی کارروائی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے دائرے میں آتی ہے۔جب ان سے جنرل فیض کیخلاف ملٹری ٹرائل کے آغاز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس سے انکار نہیں کیا۔میں نے مختلف میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے، میں ایسی خبروں کی تردید کی پوزیشن میں نہیں۔ تاہم، انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کیس میں جنرل فیض کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں ٹرائل کب ختم ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ شاید چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔ جنرل فیض کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنمائی کرنے کے الزامات کی سختی
7
کھیل پی ایس ایل 2025 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان , پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور میں 11 جنوری ہونے کا امکان ہے۔
8
کے پی اسمبلی: فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف منظور قرارداد پر لیگی رکن کے جعلی دستخط کا انکشاف,مسلم لیگ ن کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی جلال خان نے ویڈیو بیان جاری کیا اور کہا کہ صوبائی اسمبلی سے ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف پاس ہونے والے قرارداد پر میرے دستخط جعلی ہیں۔میں اس قرارداد کو سپورٹ نہیں کرتا، ملٹری کورٹ سے متعلق قرارداد پر دستخط میرے نہیں ہیں۔رکن اسمبلی نے قرارداد پر اپنے جعلی دستخط سے متعلق کل اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست دینے کا بھی اعلان کیا۔
9
خیبر پختونخوا اسمبلی نے سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کے فیصلوں سے متعلق مذمتی قرارداد منظور کرلی۔قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے ایوان میں پیش کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عدالتی نظام انصاف موجود ہے، شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، محب وطن شہریوں اور سیاسی ورکرز کو ملٹری کورٹ سے سزائیں سنائی گئی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان وفاق سے ملٹری کورٹ کے غیر آئینی فیصلے واپس لینے کی سفارش کرے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹ جانب دارانہ اور غیر قانونی فیصلے واپس لے، قرارداد میں 9 مئی کے حوالے سے شفاف انکوائری کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔