1
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی اثاثوں کی فہرستوں کا تبادلہ،یہ تبادلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہوا۔ 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس معاہدے میں، دوسری باتوں کے ساتھ، یہ فراہم کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک ہر کیلنڈر سال کی یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات اور تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو اگاہ کریں گے۔
اس کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور تنصیبات کی فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔اس کے ساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے ہندوستان کی جوہری تنصیبات اور تنصیبات کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کردی۔
2
آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ پورا، سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ تبدیل،رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن کی کیلکولیشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد کے ساتھ سرکاری افسران اورملازمین پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں جن کے ذریعے سرکاری افسران اورملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔
وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی، ہیپنشن کی نئی شرائط عائد کرنے سے قومی خزانے کوسالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق اہم عہدوں پر فائز افسران صرف ایک پیشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
3
3 ارب سے زائد سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم کی 100 روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور،اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس کے شریک ملزم شاہد حسین خواجہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فرسٹ ویمن بینک کے امپیریل کورٹ برانچ کراچی کے مینجر کی ضمانت 100 روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کرمنل کارروائی کو اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوانے کا حکم دیا۔ عدالت نے جسٹریٹ کا ملزم کے ریمانڈ اور ماتحت عدالت کا ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کو بھی باعث شرم قراردیتے ہوئے آئندہ قانون کی خلاف ورزی میں کارروائی پر ایف بی آر اور ٹیکس آفیشلز کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔
4
عمران خان کو پنجاب میں درج کتنے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، رپورٹ عدالت میں پیش،بانی پی ٹی آئی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 18مقدمات میں بعد از گرفتاری بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ 2مقدمات میں بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حدود میں درج کل 59 مقدمات میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔ 38 مقدمات میں عمران خان کو سپلیمنٹری بیان کے بعد نامز کیا گیا۔
5
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بہانہ ہے، ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی حتمی نشانہ ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی مداخلت کو نمایاں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بہانہ ہے، ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی حتمی نشانہ ہے۔۔ پیپلز پارٹی اپنے آخری کارکن تک ملک کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی ایک میراث رکھتی ہے