1
پشاور؛ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی کمی اور فنڈز کی عدم فراہی پر احتجاج شدت اختیار کرگیا۔بلدیاتی نمائندے جناح پارک سےنکل کرخیبرپختونخوا اسمبلی کے باہرپہنچ گئے،مظاہرین کی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نےشیلنگ کردی،مظاہرین کی ریڈزون میں داخلےکی کوشش،پولیس نے راستےبندکردیے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی روڈ دونوں اطراف سےٹریفک کے کیے بندکردئیے گئے،منتخب بلدیاتی مظاہرین اور شہریوں کی حکومت کےخلاف نعرے بازی کی جارہی ہے،پولیس کی بھاری نفری،قیدیوں کی گاڑیاں اورواٹر کینن پہنچادی گئیں۔
2
نئے سال کا پہلا روز، عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت ایک ہزار اضافے کے بعد 273600 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھکر 234568 روپے ہوگئی،
3
انسانی اسمگلرز کی سہولت کاری میں ایف آئی اے کے افسران ملوث نکلے۔ادارے نے کرپشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کی وہ داستانیں رقم کیں جس کی بازگشت اسلام آباد میں اقتدار کے ایوانوں تک سنائی دی گئی۔
ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ کے جتنے ملزمان گرفتار کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں ایف آئی اے کے اپنے اہلکار انسانی سمگلنگ میں ملوث رہے۔
ایف آئی اے لاہور نے 12 بدنام زمانہ انسانی سمگلرز گرفتار کئے تو 160 سے زیادہ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف بھی انسانی سمگلنگ کے الزام میں کارروائیاں ہوئیں۔
جہاں ادارے کے ماتحت افسران کے خلاف کارروائیاں کی گئیں وہیں اس کے کچھ اعلی افسران کو بھی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا اس کی سب سے بڑی مثال ایف آئی اے کے لاہور اور اینٹی کرپشن سرکل کے سربراہان کو 13 ستمبر کو تبدیل کردیا گیا۔
4
راشد نسیم نے ایک سال میں 40 ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی۔سال 2024ء میں ان کے 28 ریکارڈز گنیز بک نے منظور کرلیے، سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیئے گئے، مختلف کیٹیگریز کے 12 سے زائد ریکارڈ کے رزلٹ کا انتظار ہے۔
انفرادی طور پر 125 ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی راشد نسیم 2024ء میں بھی سرفہرست جبکہ 2024ء میں ان کے 3 ریکارڈ کو دنیا کے سب سے بہترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
5
پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کا انکشاف،محکمہ صحت پنجاب کی طبی ماہرین کی موجودگی بارے رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے 32 فیصد بنیادی مراکزصحت میں کوئی ڈاکٹرموجود نہیں جبکہ 22 فیصد مراکز صحت پر ڈاکٹرز تعینات ہیں مگر ڈیوٹی پر نہیں آتے۔پنجاب کے 68 فیصد مراکز صحت پر صرف ایک ڈاکٹر تعینات ہے، 10 فیصد بنیادی مراکز صحت میں کوئی طبی ماہر تعینات نہیں۔
6
رواں مالی سال کے دوران خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں سے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں ملیں ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے "ون ونڈو پلیٹ فارم” کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملا، آئی ٹی، زراعت، کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ایس آئی ایف سی کے اہداف میں شامل ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، موجودہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ ہوا۔