1
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل،ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس اب کل دن ساڑھے گیارہ بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے تین بجے ہو گا۔اجلاس کے وقت میں تبدیلی اراکین کی درخواست پر کی گئی، اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے۔ترجمان قومی اسمبلی
2
مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی فہرست جاری،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے 15 جنوری تک تفصیلات نہ جمع کرائیں تو ممبرشپ معطل ہوگی۔
فہرست کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے گوشوارے تاحال جمع نہیں ہوئے، 23 سینیٹرز نے بھی تاحال گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فہرست کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ، خورشید شاہ، طارق بشیر چیمہ سمیت 116 اراکین قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
3
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ، پاکستان اور بھارت نے آج اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہوا۔
اس معاہدہ پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے گئے، معاہدے کے تحت ہر سال دونوں ممالک یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔ پاکستان کی فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی، بھارتی وزارت خارجہ نے ہندوستان کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ
4
سال نو کی شروعات پر بھی اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، مزید 28 فلسطینی شہید،عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جبالیہ اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے، خانیونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار 379 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔سرد موسم نے غزہ کے بے گھر فلسطینیوں پر مزید مصائب کا ڈھیر لگا دیا، شدید بارش سے غزہ کے سیکڑوں عارضی شیلٹرز بھی زیر آب آگئے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں کے سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔
5
نئے سال کا پہلا دن، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 3 ریکارڈز بن گئے۔سٹاک ایکسچینج نے سال نو کے پہلے دن ہی تاریخی سطح پر ٹریڈ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا، 100 انڈیکس پہلی بار 2200 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس پرٹریڈ ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 95 کروڑ 62 لاکھ مالیت شیئرز کی ٹریڈنگ 46 ارب روپے سے زائد رہی۔سٹاک ایکسچینج کا اختتام پہلی بار 1 ہزار 881 پوائنٹس پلس ہوکر 1 لاکھ 17 ہزار کی حد پر ہوا، سٹاک ایکسچینج میں 461 کمپنیوں کی شیئرز میں ٹریڈنگ ریکارڈ ہوئی۔
6
ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2023 کی نسبت دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.07 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی تا دسمبر مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شہروں میں مہنگائی کی شرح 4.4 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ایک سال میں دال چنا 54.25 فیصد ، بیسن 52.15 فیصد، ٹماٹر 44.71 فیصد، آلو 37.03 فیصد مہنگے ہوئے، دال مونگ 34.50 فیصد، مچھلی 25.47 فیصد، گوشت 21.38 فیصد مہنگا ہوا۔