1
احتجاج کریں قانون ہاتھ میں نہ لیں، کراچی میں نمائش سے گرفتارملزمان کو جج کی نصیحت,کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں پارا چنار واقعے کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے اور پولیس پر حملے کے کیس میں گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں پارا چنار واقعے کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنےاور پولیس پر حملے کے کیس گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کے تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی فائرنگ ایک پولیس زخمی ہوا ہے، ملزمان کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں لہٰذا ملزمان کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر دیاجائے۔
2
خیبرپختونخوا حکومت کا ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان،کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائےگئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔امن معاہدہ ہوتے ہی صوبائی حکومت نے ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کیا۔
3
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے دھرنےکے شرکاء کو تنبیہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ آخری بار پیشکش کر رہے ہیں مظاہرین سڑکوں سے اٹھ کر کسی مناسب جگہ پر احتجاج کرلیں۔ اگرکسی کوفیس سیونگ کرنی ہے تو کرلیں، کسی کو رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے،کراچی کے شہریوں کو تکلیف اور غیر قانونی اقدام ہوں گے تو قانون اپنا راستہ لےگا۔
کراچی میں آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے ہمراہ پریس کانفرنس،کہا کہ ہمارا کسی سےکوئی جھگڑا نہیں مگر حکومت اپنی رٹ قائم کرےگی، ہم کراچی میں کسی کو سڑک بلاک کرنے نہیں دیں گے، پولیس اوررینجرز اپنا کام کرےگی، علاقے بند کرانے کے معاملے پرسمجھوتہ نہیں کریں گے
4
کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین برطرف،ڈی جی ایف آئی اے نےکشتی حادثات میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی اور کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35ملازمین برطرف کردیے گئے ہیں۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپیکٹرز، 10 سب انسپیکٹرز، 2 اے ایس آئی برطرف کیے گئے ہیں۔ کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 14 کانسٹیبلز برطرف کیے گئے۔ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ان اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر
5
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ۔نئی رینکنگ میں ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈکے جوروٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔بھارت کے یشسوی جسوال ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔