1
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور پاکستان اور ایران تعلقات ، علاقائی صورتحال اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطین کی حمایت اورغزہ یکجہتی مظاہروں پر جے یو آئی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر رضا امیری مقدم ،ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔
2
کرکٹ آسٹریلیا کی میڈیا ویب سائٹ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔11 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں 2 بھارتی، 3 انگلش، 2 کیویز، ایک سری لنکن، 2 آسٹریلوی اور ایک ساؤتھ افریقی کرکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔تاہم ، پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا۔
3
گوشوارے جمع نہ کرانے والے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں وزیراطلاعات عطا تارڑ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، سربراہ میپ محموداچکزئی، پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم، ن لیگی رہنما امیرمقام، مبارک زیب خان ، انجم عقیل خان، شیخ آفتاب اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔
عبدالغفور حیدری ، خورشید شاہ، فاروق ستار، نبیل گبول ، بیرسٹر عقیل ملک ، دانیال چوہدری ، زین قریشی، علی موسیٰ گیلانی، تہمینہ دولتانہ اور اعجازالحق ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ رانا محمود الحسن، فاروق ایچ نائیک، حامد خان، سیف اللہ نیازی ، ایمل ولی اور انوارالحق کاکڑنے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔
پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 91 اور بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں۔الیکشن کمیشن نے 15 جنوری تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔
4
کرم کا دھرنا ختم ہوگا تو ہم بھی دھرنا ختم کردیں گے۔پاکستان ہم سب کا وطن ہے اور اس کی تمام اکائیوں میں اتحاد لازم ہے کیونکہ اتحاد کے بغیر حفاظت ممکن نہیں، ہم پاکستان میں نفرت و تقسیم یا مسلکی لحاظ سے تقسیم پر بات نہیں کرتے۔
کہا جا رہا ہے کرم کا معاملہ ہے کراچی میں دھرنا کیوں؟، ہمارے دھرنے کسی جماعت کے خلاف نہیں، ہمارے نزدیک وزیراعظم بھی جوابدہ ہیں، ہمارے دھرنے انسانی مسائل پر ہیں، یہ لوگ اس کو فرقہ وارانہ بنا رہے ہیں، بلاول بھٹو اپنے وزرا کو سمجھائیں اور تحقیقات کرائیں کس نے گولی ماری ہے اور اگر تحقیقات نہ ہوئیں تو وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
5
اینٹی کرپشن لاہور نے موضع نیاز بیگ کے پٹوار خانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چھ پرائیویٹ ملازمین سمیت پٹواری ذوالفقار علی کو گرفتار کر لیا ۔ اینٹی کرپشن کی کارروائی کے دوران کرفتار کیئے گئے افراد میں پرائیویٹ منشی محمد اشرف، امیر حمزہ، فیاض علی، عظیم بٹ، عمر بٹ اور سجاد اکبر شامل ہیں ۔
اینٹی کرپشن کے مطابق منشی محمد اشرف عرصہ دراز سے پراپرٹی مافیا کے ساتھ رابطے میں ہے، اشرف نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے کروڑوں کمائے۔ ذالفقار پٹواری کروڑوں کے اثاثوں کا مالک ہے ، سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے ہاتھ میں دینا جرم ہے، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
6
لاہور کے رہائشی ریحان بشیر کو اپنی مرحومہ والدہ، جو ایک ریٹائرڈ استاد تھیں، کی پنشن کے ریکارڈ کی تصدیق کرانے کے دوران ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
ریحان نے جوہر ٹاؤن کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسانی کھوئی سے اپنی والدہ کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے رجوع کیا۔ تاہم، سکول کی ہیڈ مسٹریس نے دستخط کرنے کے بدلے پانچ قیمتی فینسی سوٹ رشوت میں مانگ لیئے ۔