1
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 2024ء میں حکومت نے چیلنجز کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا، حکومت قوم کے ساتھ وعدوں پر عمل کے لیے کوشاں ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2024ء ہمارے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا، اسی سال ملک میں انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سال 2025ء بھی پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
گزشتہ سال حکومت نے تمام چیلنجز کو احسن انداز میں کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور کامیابی حاصل کی۔ ہمیں اس دوران بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔ ایک جانب کہا جا رہا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر اکیلا ہوگیا ہے جب کہ ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی مہنگائی کی کمی کو ترجیح بنایا اور اس میں بتدریج کمی کی جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافے کی شرح اب 5 فی صد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔
2
سالِ نو کا شاندار آغاز؛ اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس نے نیا سنگِ میل عبور کرلیا.جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس سے انڈیکس 117352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔
بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کرکے 118220 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
3
کرم معاہدے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان, گزشتہ کئی ماہ سے ضلع کرم کے راستے بند تھے اور علاقہ مشکلات کا شکار تھا، ادویات بند ہونے کی وجہ سے لوگ مر رہے تھے۔
کرم کا علاقہ غزہ کا منظر پیش کررہا تھا، پھر ان مظلوموں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا گیا، حکومتوں کی توجہ نہیں ہورہی تھی، اس لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا اور کراچی سے لے کر گلگت بلتستان تک دھرنے جاری تھے۔
دنیا بھر میں دھرنے ہوئے، خواتین بچوں اور بوڑھوں نے بھی احتجاج کیا جبکہ کراچی میں امن پسند لوگوں پر گولیاں فاشسٹ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے چلائیں۔
بلاول بھٹو اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چہرے پر کالک مل دی گئی، شبیہ حیدر زیدی سمیت کسی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
4
جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد,ترجمان ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے جدہ کی پرواز کے مسافر امجد علی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ منشیات بڑی مہارت سے سامان میں سوپ کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 1.060 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
5
کرم امن معاہدہ؛ 400 اہلکاروں کی بھرتی، نئی چیک پوسٹیں اور ایف سی پلاٹون تعینات ہوگی.مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کرم امن معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ایک صدی سے زائد طویل کرم تنازع کے پائیدار حل میں کامیاب ہو گئے، اس کے لیے گرینڈ جرگے کی تقریباً 50 سے زائد نشستیں منعقد ہوئیں۔
سڑک کی بندش کا مقصد مزید خونریزی کا راستہ روکنا تھا۔ سڑک کی بندش کے باعث حکومت کو مسائل کا پوری طرح ادراک تھا۔ وزیراعلیٰ نے ادویات اور دیگر سروسز کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کیا تھا، جس کے ذریعے تقریبا 15 ٹن ادویات پہنچائی گئیں۔اسی طرح 700 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی سروس فراہم کی گئی۔
6
بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کا فارمولا تیار , نیپرا نے قیمت میں کمی کے حوالے سے سفارشات حکومت کے حوالے کردیں، بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں، آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے،بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 45 روپے 6 پیسے میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں، بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں۔
7
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ,وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی مین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے منسوخ کیے۔ملزم کے وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ عدالت نے ہماری درخواست کو منظور کرتے ہوئے علی آمین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے ہیں کیونکہ وہ تمام مقدمات میں پہلے ہی پشاور ہائیکورٹ سے 16 جنوری تک ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔
8
کوہاٹ جرگے میں دونوں فریقین نے کرم امن معاہدے پر دستخط کردیے.دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیئے تاہم فریقین کی جانب سے بنکرز ختم کرنے اور اسلحہ انتظامیہ کے حوالے کرنے تک راستے نہیں کھولے جائیں گے۔کرم میں قیام امن کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ کچھ دیر قبل ختم ہوگیا۔
معاہدے پر دونوں فریقین کی جانب سے دستخط کردیے گئے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین قیام امن کے لیے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔جرگہ تین ہفتوں سے کوہاٹ میں جاری تھا، جرگہ ارکان نے کمشنر کوہاٹ کی نگرانی میں معاہدہ پر دستخط کیے۔کرم امن جرگہ کے معاہدے کے مطابق فریقین کرم میں نجی بنکرز ختم اور اسلحہ جمع کرنے کے پابند ہوں گے تاہم قیام امن کے بعد ہی حکومت کرم کو جانے والے راستوں کو کھولے گی۔
9
صنعتکاروں کا پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ,حکومت ٹیکسوں میں کٹوتی کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کرے، اس سے خاص طور پر درمیانے اور چھوٹے درجے کے تاجر متاثر ہورہے ہیں، جو پہلے ہی کافی مشکلات کا شکار ہیں۔فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد تحسین کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی
10
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار ملزمان کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج کا اظہار برہمی,سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ملزمان کے وکلا انصر کیانی، سردار مصروف، قمر عنایت راجا، آغا سید فیصل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجہ نوید بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ ضمانتیں لگی ہوئی ہیں آپ یہ کریں ایک ہی وکیل بحث کر لے، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اس میں افغانی اور پاکستانی ہیں، جج نے ریمارکس دیے کہ آپ افغانیوں کی حد تک ان کے نام بتا دیں ان کو الگ کر دیتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ سب افغانی لیگل طور پر پاکستان میں رہ رہے ہیں سب کے کاغذات بھی لگے ہیں، لیگل افغانیوں نے پناہ کے لئے اپلائی کیا ہوا اور وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے، سب افغانیوں کو گھروں سے،کراچی کمپنی اور ترنول سے اٹھایا گیا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی بحال ہوئی جس کے بعد 3 سو سے زائد ضمانتوں پر سماعت شروع کردی۔
11
قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم حسیم عامر نے 10 سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ملزم حسیم عامر نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس 10 سال کی سزا سنائی۔ ٹرائل کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔ عدالت 10 سالہ سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرے۔
12
پی ایس ایل 10، ڈرافٹ تقریب کی گوادر سے لاہور منتقلی کا امکان,میڈیا رپورٹ کے مطابق لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تبدیلی کا قوی امکان ہے، ابتدائی طور پر پی سی بی نے لیگ کے نئے ایڈیشنزمیں پلیئرز کے چناؤ کی تقریب گوادر میں سجانے کااعلان کیا تھا۔پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اسے کامیاب بنانے کیلیے تیاریاں جاری ہیں۔