1
پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے مارک چیپمین اور مجیب الرحمان نے سائن اپ کرلیا.پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہو گی جبکہ ایونٹ کا 10 واں ایڈیشنل اپریل میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 10 کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے دو مزید کھلاڑیوں نے ایونٹ کی ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کرلیا۔نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین مارک چیپمین نے پی ایس ایل 10 کیلئے سائن اپ کرلیا، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے۔
2
قبائلی عمائدین کا سیکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان,فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے قلعہ بالاحصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔
مقامی عمائدین نے جرگہ کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرگہ سے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن خراب کرنے والوں کو واضح پیغام جائے گا کہ عوام اور تمام ادارے متحد ہیں۔
ضلع مہمند کے عمائدین نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
3
تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسے کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے،جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
4
اسٹیج اداکارہ نرگس اور شوہر ماجد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی، صلح نامہ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے، اداکارہ نرگس اور شوہر ماجد بشیر کے درمیان صلح ہوگئی، سیشن کورٹ لاہور میں دونوں کی جانب سے باہمی رضامندی سے صلح نامہ جمع کروا دیا گیا۔
ماجد بشیر نے عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی، ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت واپس کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
5
لاہور ٹریفک پولیس کو ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار مل گیا.چیف ٹریفک پولیس نے ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے ٹریفکس پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار دیدیا، ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطاق تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ میں ملوث ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کا حکم دیا گیا گیا ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔