1
پاکستان یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم سمیت 10 انسانی اسمگلر گرفتار , یونان کشتی حادثے میں گرفتار ملزمان میں وزارت داخلہ کی ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران عرف مانی بھی شامل ہے۔
انسانی اسمگلر عمران عرف مانی نے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کو لیبیا بھجوایا تھا جن سے اس نے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے تاہم حادثے کے بعد سے ملزم روپوش تھا جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عمران عرف مانی سمیت 4 ملزمان کو گجرات اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سرگودھا، فیصل آباد اور اسلام آباد سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
2
سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان , سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طور پر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا، 19 مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔
دیگرتمام مجرمان کے پاس بھی اپیل اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
3
جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ , عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔
میانوالی سے تعلق رکھنے والے عامر جمال سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرا نے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
4
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید ,عرب میڈیا کے مطابق المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفیٰ بھی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے محمود صلاح غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےالمواصی کیمپ میں محمود صلاح کے خیمےکو نشانہ بنایا جس میں وہ اور ان کے معاون شہید ہو گئے۔
5
ٹیکس ٹو جی ڈی پی، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کا طے شدہ ہدف حاصل کرلیایہ طے شدہ تناسب 10.6فیصد تھا تاہم 10.8 فیصد حاصل کرلیا گیا، ٹیکس مشینری نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 5624 ارب روپے جمع کیے اور اس طرح 6009 ارب روپے کے مطلوبہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 385 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا جو آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ششماہی کے لیے طے پایا تھا لیکن ایف بی آر نے 0.2 فیصد جی ڈی پی کے معمولی فرق سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کے ہدف کو عبور کیا۔
آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف کے تحت یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ موجودہ مالی سال 2024-25کے لیے سالانہ بنیاد پر ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6فیصد ہو گا لیکن پہلی ششماہی کے دوران یہ تناسب 31 دسمبر 2024 تک بڑھ کر 10.8فیصد ہو گیا۔
6
پاکستان حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔و
زیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ،تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی ،دیگرقیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔